
سینئر تجزیہ کار حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ سی ڈی اے نے اسلام آباد کے 6 کرکٹ گراؤنڈ ز امیر لوگوں کو فروخت کرنےکی تیاری کرلی ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں حامد میر نے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے ) کی جانب سے شائع کردہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں واقع کرکٹ گراؤنڈ ز کو 2 سال کیلئے امیر لوگوں کے حوالے کرنے سےمتعلق اشتہار شیئر کیا۔
حامد میر نے یہ اشتہار شیئر کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی حکومت اسلام آباد کے 6 کرکٹ گراؤنڈ ز امیر لوگوں کی "متعلقہ حکام" کے ساتھ رجسٹرڈ کمپنیوں کے حوالے کرنے کی تیاری کررہی ہے، یہ ایک طرح سے ان گراؤنڈز کی نجکاری ہے، کرکٹ لورز سی ڈی اے اور امیر لوگوں کے درمیان اس تعاون کا نوٹس لیں۔
https://twitter.com/x/status/1568454210349600768
اپنی دوسری ٹویٹ میں حامد میر نے کہا کہ کرکٹ گراؤنڈ امیر لوگوں کو فروخت کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے، بہت سےوکلاء اس ٹینڈر کو عدالت میں چیلنج کرنے اور کرکٹ لورز آئندہ ہفتے نئی حکومت کی اس پالیسی کے خلاف احتجاج کرنے کیلئے تیار ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1568475081101430784
حامد میر نے اس معاملےپر وزیراعظم شہباز شریف کی توجہ دلاتے ہوئےکہا تھا کہ سی ڈی اے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ جیسے گراؤنڈ بیچ رہی ہے، اس میدان سے بابرا عظم، حارث رؤف جیسےسٹار کرکٹرز پیدا ہوئے ہیں، غریب کھلاڑیوں کیلئے کرکٹر کے دروازےبند نہ کیے جائیں۔
https://twitter.com/x/status/1568452544434962432
حامد میر نے کہا کہ کل تک جو کرکٹرز پچھلی حکومت کے خلاف احتجاج کررہے تھے آج سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر موجودہ حکومت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں، اور اسکا کریڈٹ سی ڈے اےکو جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1568533294572081153
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11CDAgrounssfrokht.jpg