
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کا دعویٰ ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی صورت میں وزیراعظم عمران خان اسمبلیوں سے استعفے دینے کا کارڈ استعمال کرسکتے ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق عمران خان کے اس اقدام سے نئی حکومت بحران سے دوچار ہو جائے گی۔ یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ارکان کی تعداد155 ہے۔ جب کہ ٹوٹل ارکان پارلیمنٹ کی تعداد342ہے ۔
جیو نیوز کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم اس تجویز پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی صورت میں پی ٹی آئی کے تمام ممبران اسمبلی مستعفی ہو جائیں۔
کیونکہ پاکستان تحریک انصاف اور اس کے اتحادی جو اگرچہ اب تعداد میں کم ہیں لیکن اگر قومی اسمبلی سے مستعفی ہو جائیں تو نئی حکومت کا چلنا مشکل ہوجائے گا۔
اس طرح اتنی بڑی تعداد میں ضمنی انتخابات کا انعقاد بھی ناممکن ہی ہو گا، اور یہی مشق پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی بیک وقت کی جائے گی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم بھی یہ سمجھتے ہیں کہ فوری طور پر الیکشن میں جانا ان کیلئے سودمند ثابت ہوگا۔ کیونکہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن کے حالیہ نتائج ان کیلئے حوصلہ افزا ہیں۔
اب عمران خان کو انتخابی مہم کیلئے امریکہ مخالف بیانیہ مل گیا ہے۔واضح رہے کہ اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کے منحرف ممبران اسمبلی استعفے دینے کے حق میں نہیں ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imrn1i11h11.jpg