وزیراعظم کا صحافیوں ،فنکاروں کیلئے صحت کارڈ کا اعلان۔فوادچوہدری کی تنقید

fawad-shehaz-health-card-in.jpg


وزیراعظم شہبازشریف کا صحافیوں ، فنکاروں کیلئے صحت کارڈ کا اعلان۔۔ فوادچوہدری کی تنقید

وزیراعظم نے صحافیوں کے لیے اسپیشل فنڈ کا اعلان کیا ہے جب کہ صحافیوں سمیت میڈیا ورکرز اور فنکاروں کے لیے صحت کارڈ بھی جاری کر دیا ہے۔وزیراعظم نے یہ اعلان صحافیوں، میڈیا ورکرز اور فنکاروں کے لیے صحت کارڈ کے اجرا کے حوالے سے اسلام آباد میں منعقد تقریب میں کیا ۔

انکا کہنا تھا صحافیوں کے لیے اسپیشل فنڈ قائم کیا جا رہا ہے، جو صحافی فرض کی ادائیگی کے دوران انتقال کر جائیں ان کے اہل خانہ کو اس پی ایم فنڈ سے 40 لاکھ روپے دیے جائیں گے، آگے اس فنڈ میں مزید اضافہ بھی کیا جائے گا۔صحافی اپنے فرائض کی ادائیگی میں مشکل چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں صحافت کے میدان میں یہ انقلابی قدم ہے۔

انہوں نے صحت کارڈ کے اجرا کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سب کو صحت مند رکھے لیکن بیماری بھی ہماری زندگی کا حصہ ہے۔ آج کا دن بڑا اہم ہے ہیلتھ کارڈ کے اجرا پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ انہیں آج ذمہ داری سنبھالے 16 ماہ ہوچکے ہیں، اس عرصے میں ان پر جتنی بھی تنقید کی گئی انہوں نے اس کا کبھی گلہ نہیں کیا ہے۔

سابق وزیراطلاعات فوادچوہدری نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سوال یہ ہے پورے پاکستان کے شہریوں سے سہولت واپس کے کر صرف چند لاکھ لوگوں تک کیوں محدود کی گئی ؟

https://twitter.com/x/status/1688814702615523328
انہوں نے مزید کہا کہ ایک کامیاب پروگرام کو صرف سیاسی مقاصد کیلئے بند کرنا جب کہ یہ کروڑوں لوگوں کی زندگیوں کا سوال ہے انتہائی قابل مذمت ہے ۔

فوادچوہدری نے وزیراعظم شہبازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ غریب ترین لوگوں کی بد دعائیں لے رہے ہیں امید ہے نگران حکومت آپ کے غلط اقدامات کو واپس کرے گی اور صحت کارڈ بحال ہو گا