
وزیراعظم شہباز شریف مصر کا دورہ مکمل کرکے اپنے بھائی نوازشریف سے ملنے لندن چلے گئے جس کی مریم اورنگزیب نے تصدیق کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں وزیراعظم شہباز شریف کی اپنے بھائی اور ن لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات میں چند اہم فیصلے متوقع ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1590197488140558337
ذرائع کے مطابق شہباز شریف عمران خان کے لانگ مارچ اور دیگر ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر نواز شریف سے مشاورات کریں گے۔
https://twitter.com/x/status/1590087032277114880
اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف نے وطن واپسی کا ٹویٹ کیا جسے بعد میں ڈیلیٹ کردیا گیا
https://twitter.com/x/status/1590080994891436032
نجی چینل ہم نیوز کے صحافی فیضان خان کا کہنا تھا کہ معاملہ اتنا سیدھا نہیں ہے جتنا نظر آ رہا ہے ۔۔۔ وزیراعظم آفس سے متعدد بار خبر آئی کہ شہباز شریف دورہ مصر مکمل کر کے پاکستان واپس روانہ ہو رہے ہیں۔ یہاں تک کہ واپسی کی تیاری کی ویڈیو بھی سرکاری طور پر جاری کی گئی مگر اچانک ہی وزیراعظم صاحب نجی فلائیٹ پر لندن چلے گئے۔
https://twitter.com/x/status/1590092936800514048
فیضان خان کا مزید کہنا ہے کہ بڑی تعیناتی میں شدید مشکلات ۔۔۔۔ شہباز شریف مصر سے وطن واپس آنے کے بجائے اچانک لندن روانہ ۔۔۔۔ نواز شریف اور آصف زرداری دونوں کی خواہشات پوری ہوتے دکھائی نہیں دے رہیں ۔۔۔۔ شہباز شریف شدید دباؤمیں ہیں
https://twitter.com/x/status/1590091859510300672
ہم نیوز کے ہی صحافی خرم اقبال نے لکھا کہ پاکستان کےلئے چلے تھے، لندن جا پہنچے، گیم آن ہے۔
https://twitter.com/x/status/1590195138353299457
ن لیگ کے قریب سمجھے جانیوالے صحافی انیق ناجی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف جلد لندن میں ہوں گے۔ تیزی سے بنتے بگڑتے لمحات میں بنتی تاریخ کے اس چکرا دینے والے وقت میں بڑے بھائی نواز شریف سے کچھ مشورہ کریں گے۔ دوسری جانب تاریخ بتاتی ہے کہ نواز شریف نے کبھی ایکسٹینشن نہیں دی بات چاہے سالوں کی ہو یا مہینوں کی۔
https://twitter.com/x/status/1589739404142448640
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sh111i1i.jpg
Last edited: