وزیراعظم اپنے منصب کا اخلاقی، قانونی و آئینی جواز کھو بیٹھے ہیں، مریم نواز

8maryamkhanakilaqiaksreit.jpg

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا کہ اگر وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ ان کے 14 ارکان ساتھ چھوڑ چکے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ وزیراعظم اپنے منصب کا اخلاقی، قانونی و آئین جواز کھو بیٹھے ہیں۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگر بقول آپکے چودہ اراکان آپکا ساتھ چھوڑ گئے ہیں اور آپ نے انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیےہیں تو اسکامطلب یہ ہےکہ 342 کے ایوان میں165ارکان آکے ساتھ رہ گئےہیں۔

https://twitter.com/x/status/1505143970783174662
انہوں نے مزید کہا کہ گویا آپ اکثریت کھو چکے ہو۔آپ وزیراعظم کے منصب کا اخلاقی، قانونی اور آئینی جواز کھو چکے ہو۔اب اقتدار سےچپکتے رہنے کا فائدہ؟
مریم نواز نے کہا کہ دوسروں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے سے پہلے، اس شوکاز نوٹس کا جواب دو جو پوری قوم نے آپ کو دے رکھا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1505143062456336384
لیگی رہنما نے کہا کہ آپ نے پورے پاکستان کو غربت،مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی میں دھکیل کر اپنی جماعت کے کس رکن کو اس قابل چھوڑا ہے کہ وہ عوام کا سامنا کرے؟ آپ ایک بوجھ ہیں جو اب کوئی نہیں اٹھا سکتا۔

https://twitter.com/x/status/1505143315150565378
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی کا مزید کہنا تھا کہ عوامی نمائندوں کے سامنے دو راستے ہیں، پہلا یہ کہ عوام کے ساتھ کھڑے ہوجائیں۔۔ دوسرا یہ کہ آپ کی ڈوبتی کشتی میں غرق ہو کر رسوائی اور بدنامی کی تاریخ کا حصہ بن جائیں۔
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
حرام مال پہ پلی گندی عورت دوسروں کو درس دے رہی ہے۔