وزیراعظم آفس پی ٹی آئی کے آئی ایم کو لکھے خط کا معاملہ دیکھ رہا ہے

11مئمتاززززھرا.png

بھارت نے جب بھی جارحانہ انداز اختیار کیا تو پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا: زہرا بلوچ

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے تحریک انصاف کے آئی ایم ایف کو لکھے گئے خط پر بیان جاری کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کوئی بھی دوسرا ملک ہدایات جاری نہیں کر سکتا، پاکستان ایک خودمختار اور آزاد ملک ہے، وزیراعظم آفس تحریک انصاف کی طرف سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کے معاملے کو دیکھ رہا ہے۔ پاکستان کی ترجیحات میں توانائی کا حصول سرفہرست ہے جس کے لیے آئی پی منصوبہ انتہائی اہم ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ پاکستان نے ویانا کے گروپ 77 میں 28 فروری کو اپنی مدت کامیابی سے مکمل کر لی ہے، 6 مارچ کو پاکستان یورپی یونین سے سیاسی مشاورت کرے گا۔ سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے انسانی حقوق کے 55 ویں اجلاس میں پاکستان کا موقف پیش کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے کی جانیوالی انسانی حقوق کی پامالیوں کی نگرانی پر زور دیا۔

زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان بھارت کی طرف سے مسلم کانفرنس کے دھڑوں پر پابندی عائد کرنے کے بھارتی فیصلے کو مسترد کرتا ہے، بھارت 8 کشمیری جماعتوں پر لگائی گئی پابندیاں ختم کرے۔فلسطین کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان اسرائیلی قابض فوج کے ہاتھوں معصوم فلسطینیوں کے قتل اور وہاں خوراک کی فراہمی روکنے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتا ہے کہ دنیا اس معاملے کا نوٹس لے۔

پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے بارے کہا توانائی کا حصول پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے گیس پائپ لائن منصوبہ انتہائی اہم ہے جس پر کابینہ توانائی کمیٹی نے فیصلہ کر لیا ہے۔ پاکستان نے پہلے مرحلے میں 80 کلومیٹر پائپ لائن تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہے، آئی پی میں کسی تیسرے ملک کی شمولیت کا علم نہیں۔ پاکستان خودمختار اور آزاد ملک ہے جسے کوئی دوسرا ملک ہدایات نہیں دے سکتا۔

پاکستان اپنے اندروانی معاملات میں آزادانہ فیصلے کرنے پر یقین رکھتا ہے، ہم نے محکمہ انصاف امریکہ کی رپورٹس دیکھی ہیں لیکن ان میں حوثیوں کو ایرانی اسلحہ یمن سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیے گئے افراد کی شہریت کی تصدیق نہیں ہوئی۔ ہم نے امریکہ سے قونصلر رسائی طلب کی ہے تاکہ ان کی شناخت کی تصدیق ہو سکے، اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے سے اس معاملے پر رابطے میں ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو پی ٹی آئی کی طرف سے لکھے گئے خط کا معاملہ وزیراعظم آفس دیکھ رہا ہے، پاکستان میں قانونی وآئینی میکانزم موجود ہیں، انتخابات یا ملک کے دیگر مسائل کو پاکستان خود حل کر سکتا ہے۔ بھارت سے متعلق سوال پر کہا تاریخی حقیقت ہے کہ بھارت نے جب بھی جارحانہ انداز اختیار کیا تو پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا، بھارتی بیانات خطے کا ماحول خراب کرنے کی کوشش ہیں۔
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
America has said absolutely not to Iran-Pakistan gas pipeline.Does the PDM2 government and their handlers have the capability to convince US not to raise any objections?.Why can’t they tell Uncle Sam that this pipeline is vital for economic revival of Pakistan?.Why can’t the so called experienced team of PDM2 not build a strong case for Pakistan?.
 

Back
Top