وزیراعظم،سعودی ولی عہدملاقات،5ارب ڈالرسرمایہ کاری پیکیج جلدمکمل کرنےپراتفاق

5shehbazmbspackageehhe.png


وزیراعظم نے ولی عہد کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا: ذرائع

وزیراعظم شہبازشریف 3 دنوں کے لیے سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں ان کی مکہ المکرمہ کے الصفا پیلس میں کل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات کا سرکاری طور پر اعلامیہ آج جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق شہبازشریف اور محمد بن سلمان نے غزہ میں صیہونی افواج کے غیرقانونی اقدامات کو روکنے اور غزہ میں محصور معصوم فلسطینیوں تک امداد کو بلا روک ٹوک فراہم کرنے پر زور دیا۔


اعلامیہ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی طرف سے وزیراعظم شہبازشریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت اور ان کی مہمان نوازی پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کیلئے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنمائوں کی گفتگو کا محور دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے راستے تلاش کرنا رہا۔ وزیراعظم نے پاکستانی معیشت کی بحالی کیلئے سعودی عرب کے تعاون کو سراہا اور دونوں رہنمائوں نے کاروبار وسرمایہ کاری کے حوالے سے تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔


دونوں رہنمائوں کی طرف سے ملاقات میں سعودی عرب کی طرف سے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کے نئے سرمایہ کاری پیکیج کا پہلا فیز جلد سے جلد پایہ تکمیل تک پہنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔ فریقین کی طرف سے خطے میں امن واستحکام یقینی بنانے کیلئے بھارت اورت پاکستان میں جموں وکشمیر سمیت دیگر تنازعات کو حل کرنے کیلئے بات چیت کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

ملاقات میں غزہ کی تشویشناک صورتحال کے علاوہ دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچپی کی علاقائی وبین الاقوامی پیشرفت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے غزہ میں صیہونی فوج کی کارروائیوں کو روکنے اور انسانی جانی نقصان کم کرنے کیلئے کوششیں کرنے پر زور دیا۔ دونوں رہنمائوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ اسرائیل پر دبائو بڑھایا جائے تاکہ وہ غیرقانونی اقدامات سے باز رہ کر عالمی قوانین کی پاسداری کرے۔

دونوں رہنمائوں نے سلامتی کونسل وجنرل اسمبلی کی متعلقہ قراردادوں کے ساتھ ساتھ عرب امن اقدام کا عمل آگے بڑھانے کی ضرورت تبادلہ خیال کیا تاکہ آزاد فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو قائم کرنے کیلئے منصفانہ وجامع حل تلاش کرنا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ولی عہد کو جلد سے جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
مطلب عمران دور کے کیے معاہدے ہی پورے ہوں گے اور نیا ایک آنہ نہیں ملے گا
 

P4K12TANI

Senator (1k+ posts)
احرام پہن کر اللہ کی بجائے سعودی ولی عہد سے مانگنے چلا گیا۔ غیر اللہ سے مانگنا ہی تھا تو یہ شوباز کم از کم احرام کا پردہ تو رکھ لیتا۔
 
Last edited:

exitonce

Chief Minister (5k+ posts)
احرام پہن کر اللہ کی بجائے سعودی علی عہد سے مانگنے چلا گیا۔ غیر اللہ سے مانگنا ہی تھا تو یہ شوباز کم از کم احرام کا پردہ تو رکھ لیتا۔
In ka deen iman paisa hay, Allah nehain.