
ماضی میں عمران خان کی حکومت پر تنقید کرنےاور اپوزیشن کی حمایت کرنے والے صحافی بھی شہباز شریف کی اس نئی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرنا شروع ہوگئے ہیں۔
نئی حکومت کے 1 ماہ مکمل ہونے کے بعد اس نظام کے گن گانے والے اور ملک سے مہنگائی کے خاتمے کیلئے عمران خان کی حکومت کو گھر بھیجنے کو ناگزیر قرار دینے والے صحافیوں نے بھی شہباز شریف حکومت پر تنقید کرنا شروع کردی ہے۔
سینئر صحافی و تجزیہ کار سید طلعت حسین نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا کہ نواز شریف نے عمران خان کی تباہ کن پالیسیوں کی سیاسی قیمت چکانے سے انکار کردیا ہے،اب بے سمت و بے اثر نظر آنے والے وزیراعظم شہباز شریف کے پاس اسمبلیاں تحلیل کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت جو صورتحال ہے اس میں پنجاب بھی نئے انتخابات کی طرف جاتا نظر آرہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1525768149647376384
صحافی و نجی ٹی وی چینل کی اینکر نادیہ مرزا نے بھی اس حوالے سے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مجھے کیوں نکالا سے مجھے کیوں پھنسایا تک کا سفر طے ہوگیا، مقبول ترین بیانیہ کو خاک میں ملادیا گیا ہے یہ مداخلت نہیں بلکہ کھلی سازش ہے۔
https://twitter.com/x/status/1525806588468072448
انہوں نے اپنی دوسری ٹویٹ میں کہا کہ پوری کی پوری ماضی کی اپوزیشن اور موجودہ حکومت استعمال ہوگئی ہے، ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، یہ مداخلت کا سازش کا فیصلہ خود کریں۔
https://twitter.com/x/status/1525781570400964610
سینئر تجزیہ کار نصرت جاوید نے موجودہ حکومت کے دور میں مہنگائی میں اضافے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا کسی کو ابھی بھی شک ہے کہ اصل پلان عمران خان کو 2 تہائی اکثریت کے ساتھ وزیراعظم آفس میں واپس لانا تھا؟
https://twitter.com/x/status/1525716193306300417