ن-لیگ کی منشور کا ایک جائزہ

Nice2MU

President (40k+ posts)
517200-PMLnmanifesto-1362660171-667-640x480.jpg


ن-لیگ کی منشور کا ایک جائزہ

ذیل میں ن-لیگ کی 2013 الیکشنز کے منشور کی فہرست دی گئی ہے۔

ن-لیگ کی حکومت کو آئے ہوئے 3.5 سال ہوچکے ہیں اور صرف ڈیڑھ سال باقی رہ گیا ہے لیکن ہم جائرہ لیتے ہیں کہ ن-لیگ نے اپنی منشور پہ اب تک کتنا عمل کیا ہے؟ اب ن-لیگ یہ بہانہ بھی نہیں بنا سکتی کہ انہیں 'خدمت' کرنے کا پورا موقع نہیں دیا گیا۔

اگر نونیے کسی تفصیل میں نہیں جانا چاہتے تو ان سے صرف ایک سادہ سوال کہ سوائے سڑکوں کی تعمیر وہ بھی کمیشن کی خاطر کے علاوہ انہوں نے اپنی منشور میں اب تک کتنا عمل کیا ہے؟

1

2llepkw.jpg



قرضے لینے کے علاوہ معیشت کے لیے کیا کیا؟
بے روزگاری میں کتنی کمی ہوئی؟
صنعتیں بند ہورہی ہیں اور منشور میں دعویٰ ہے کہ صنعتوں کو بحال کرینگے۔۔۔
سوائے ٹیکس بڑھانے کے ٹیکس وصولی کے لیے اب تک کیا کیا؟
اعتماد کی بحالی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہاہاہا۔۔۔۔ ان جھوٹوں پہ کس کا اعتماد ہوگا؟
زراعت کا تو پٹھا بیٹھا لیا اسلیے تو کسان آئے روز احتجاج کررہے ہوتے ہیں۔


2، 3، 4


11tu8ls.jpg

کیا لوڈ شیڈنگ ختم ہوئی؟
بجلی کی قیمتیں بڑھانے کے علاوہ اور کتنی بجلی پیدا کی؟ نندی پور میں اربوں لٹانے کی بجائےاب تک کتنی بجلی کی؟
تعلیم اور صحت کے لیے کیا کیا؟

ماحولیاتی تحفظ میں اورنج ٹرین اور میٹروں کی تعمیر کے لیے درختوں کی کٹائی اور کوئلے کے پلانٹ نہیں لگائے جاتے۔۔۔۔۔۔۔ وہ بھی کراچی سے سائیوال ٹرینز کےذریعے لایا جائیگا جس سے ماحول مزید خراب ہوگا۔

ابھی پچھلے دنوں لاہور میں انتہائی دھند بھی ماحولیاتی آلودگی اور بے ہنگم تعمیراتی منصوبوں کی وجہ سے تھی۔

باقی نوجوانوں، خواتین اور اقلیتوں کے لیے اب تک کیا کیا؟ نوجوان اور خواتین تو اب بھی خود سوزیاں کررہی ہوتی ہیں۔ اپنی کارکن کی لاش اپنے ہی ایم این اے کے کمرے سے مل جاتی ہے تو باقی خواتین کا کیا تحفظ کرینگے؟ ماڈل ٹاؤن میں حاملہ خواتین پہ گولیاں برسا دی، قصور میں ن-لیگ کے ایم پی اے بچوں کیساتھ شرمناک سکینڈل میں ملوث پایا گیا اور اب وہ والدین پہ دباؤں ڈال رہا ہے کہ کیس وآپس لے تو باقی بچوں کا کیا تحفظ کرینگے یہ لوگ؟

اب تک یہ لوگ مردم شماری تک نہ کرسکے تو بہبودِ آبادی کا کیا سوچے گے؟

5


jz7c7b.jpg


یہ ایک اور مذاق۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گٹروں اور محلوں کی صفائی کے لیے کچھ لوگ ڈیڑھ سال پہلے منتخب کیے گئے تھےجن سے ابھی تک حلف بھی نہیں لیا گیا۔۔۔۔۔۔ نونیوں کو 'مقامی حکومتوں' کی الف بے بھی نہیں آتی کہ مقامی حکومتوں سے مراد کیا ہے؟

اور پولیس اصلاحات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہاہاہا۔۔۔۔۔ لوگ اپنے آپکو جنگل میں شیر کے سامنے ڈالنے کے تیار ہونگے لیکن پنجاب کے تھانوں میں جانے کے لیے تیار نہیں۔۔۔

سول سروس کی اصلاحات؟ اسلیے اس سال سی ایس ایس کا نتیجہ ۲ فیصد رہا؟ معلوم نہیں باقی کیا اصلاحات کی گئی ہیں۔۔؟
باقی یہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کس بلا کا نام ہے نونیوں؟


6

11jxcur.jpg



یہ جس نمونے نے یہ منشور بنایا ہے اسے فیول ٹیکنالوجی، نینو ٹیکنالوجی اور بائیو ٹیکنالوجی کی الف بے کا بھی علم ہے؟ اور اگر ہے تو اسمیں اب تک کتنا کام چکا ہے؟ میں نے تو ابھی تک نواز شریف یا شہباز شریف کو کسی سائنسی مرکز، یونیورسٹی، یا لیب کا افتتاح کرتے نہیں دیکھا۔۔۔۔

اور خلائی سیاروں کی باتیں بھی بس صرف خلا میں گھوم رہیں ہیں۔

اور قابل تجدید توانانی میں صرف ایک قائد اعظم سولر پلانٹ لگایا ہے جو کہنے کو تو 100 میگا واٹ کا ہے لیکن پیدا صرف 17 میگاواٹ بجلی ہوتی ہے اور اسمیں بھی 15 ارب روپے کا کمیشن کھایا گیا ہے۔ 17 میگاواٹ تو قومی ضرورت کا 0.0001 فیصد بھی نہیں بنتا۔۔۔



8، 9،10،11،12،13،14

1zyhrpu.jpg



مندرجہ بالا نقاط پہ تو بات کرنا بھی فضول ہے۔ صوبوں میں جتنی دوریاں اس دور میں پیدا کی گئی ہیں پہلے اسکی کوئی نظیر نہیں ملتی۔
ماڈل ٹاؤن کے 14 شہداء کو اب تک انصاف نہ مل سکا باقی کس انصاف کی بات کرتے ہیں؟
رشوت ستانی اور احتساب۔۔۔۔۔ جب ملک کا وزیراعظم اور اسکے حواری خود چور ہو تو کیسا احتساب؟
خارجی پالیسی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جس ملک کا وزیرِخارجہ تک نہ ہو اور جو مودی جیسے دہشتگرد اور افغان حکومت کو ڈھنگ کا جواب تک نہ دے سکے تو کونسی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی؟

عسکریت اور دہشتگردی پہ عمل ہوا لیکن فوج نے ورنہ اپنے پنجاب میں تو چھوٹوں گینگ کے سامنے ساری پنجاب حکومت نے گھٹنے ٹیک دئیے تھے۔

اور منشور پہ جتنا عمل درآمد ہوچکا ہے وہ تو سب کے سامنے ہیں۔

 
Last edited by a moderator:

student

Senator (1k+ posts)
kyun aysay sawal kertay hian bhai.. jin ka jawab en ke paas nahi.. Kuch loog tu paisay lay ker defend kerte hian.. kuch logo ko jo marzi daleel de do... un ki andhi pairwi jari rehti hai.. buhat se parhe likhe bhee shamil hian.. en logo mai..
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
These questions can be asked in Talk Shows by PTI reps that how much PMLN has acted on their manifesto so far?

Please read again, I have given more details in my thread.

kyun aysay sawal kertay hian bhai.. jin ka jawab en ke paas nahi.. Kuch loog tu paisay lay ker defend kerte hian.. kuch logo ko jo marzi daleel de do... un ki andhi pairwi jari rehti hai.. buhat se parhe likhe bhee shamil hian.. en logo mai..
 

Foreigner

Senator (1k+ posts)
نینو ٹیکنالوجی ؟؟
بائیو ٹیکنالوجی ؟؟
فیول سیل ٹیکنالوجی ؟؟
خلائی سیارے ؟؟
قابل تجدید توانائی ؟؟

...اور یہ سارے کام عابد شیر علی جیسا قابل وزیر کرے گا

.ان سے بجلی پوری نہیں ہوتی اور انہوں نے خلائی سیارے تجارتی بنیادوں پر مدار میں بھیجنے ہیں

radn3Xr.png

 

Nice2MU

President (40k+ posts)
یہ تو پھر بھی کچھ سائنسی کام ہیں باقی آسان کام کونسے مکمل کیے ہیں؟



نینو ٹیکنالوجی ؟؟
بائیو ٹیکنالوجی ؟؟
فیول سیل ٹیکنالوجی ؟؟
خلائی سیارے ؟؟
قابل تجدید توانائی ؟؟

...اور یہ سارے کام عابد شیر علی جیسا قابل وزیر کرے گا

.ان سے بجلی پوری نہیں ہوتی اور انہوں نے خلائی سیارے تجارتی بنیادوں پر مدار میں بھیجنے ہیں

radn3Xr.png

 

Absent Mind

MPA (400+ posts)
دیکھیں آپ لوگ جمہوریت کے خلاف باتیں کرتےہو ابھی ہمارا ڈیڑھ سال باقی ہے ہم وعدے پورے کرتےہیں۔ نوازشریف جو عوا م سے وعدہ کرتا ہے اسے پورا کرتا ہے۔ آپ لوگ باتیں کرتے ہو ہم کام کرتے ہیں۔
 

30-Maar Khan

Senator (1k+ posts)
دیکھیں آپ لوگ جمہوریت کے خلاف باتیں کرتےہو ابھی ہمارا ڈیڑھ سال باقی ہے ہم وعدے پورے کرتےہیں۔ نوازشریف جو عوا م سے وعدہ کرتا ہے اسے پورا کرتا ہے۔ آپ لوگ باتیں کرتے ہو ہم کام کرتے ہیں۔

Sahi kaha, 1.5 years may Chand tak Metro shuru hu jaigi aur Saaray potwario ku waha pohancha deeya jaiga.