ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک صوبے کی جماعتیں ہیں،قیصر احمد شیخ

qasir-ahmad-sheikh-ahsh-s.jpg


قائمہ کمیٹی خزانہ کے سربراہ اور سینئر ن لیگی رہنما قیصر احمد شیخ نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو ایک صوبے کی جماعتیں قرار دے دیا، اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے قائمہ کمیٹی خزانہ کے سربراہ اور سینئر ن لیگی رہنما قیصراحمدشیخ نے کہا چارٹر آف اکانومی یہی ہے کہ ن لیگ نے سندھ اور پیپلزپارٹی نے پنجاب نہیں آنا۔

قیصراحمد شیخ ننے انٹرویو میں مزید کہا ملک تب آگے بڑھتا ہےجب سیاسی جماعت کے ووٹ ہر صوبے میں ہوں، ملک کو ہم نے آگے بڑھانا ہے تو ہماری پارٹیوں میں جمہوریت ہونی چاہیے۔


https://twitter.com/x/status/1688810061743951873
سینئر ن لیگی رہنما نے کہا کسی بھی پارٹی میں جمہوریت نہیں اورعوام کے پاس آپشن بھی کیا ہیں، جوسندھ کی جماعت ہے اس کے ووٹ سندھ کے ہی ہیں، دوسرےصوبوں میں نہیں، اسی طرح جوپنجاب کی پارٹی ہےوہ سندھ میں کوئی سیٹ نہیں لےسکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کراچی رہتا ہوں اور اپنی جماعت کو بہت کہتا ہوں کراچی آئیں، اپنی پارٹی کوکہتا ہوں کراچی میں آپ کے لیے موقع ہے اس لیے یہاں آئیں لیکن شاید کوئی انڈراسٹینڈنگ ہے پیپلزپارٹی سے کہ یہاں ن لیگ کوشش نہیں کرتی۔

سربراہ قائمہ کمیٹی خزانہ نے مزید کہا ن لیگ کی سندھ میں کوئی دلچسپی نہیں حالانکہ کراچی اتنابڑا شہر ہے ، مریم نواز سے کہا ہے آپ کراچی آئیں ہم یہاں سے نشستیں نکال سکتے ہیں۔