نیپرا کا اپنی بجلی بنانے والوں کو بڑا جھٹکا دینے کا منصوبہ سامنے آ گیا

3sloarnetmeterimg.jpg

حکومت شمسی توانائی کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے یا پھر نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سولر سسٹم لگانے والوں کی حوصلہ شکنی کے لیے سرگرم ہے فیصلہ کرنا مشکل ہے۔

نیٹ میٹرنگ سے سرکار کو فروخت کی جانے والی اضافی بجلی کا فی یونٹ ریٹ 10 روپے 32 پیسے کم کرنے کا مجوزہ منصوبہ تیار کرلیا گیا، اس حوالے سے عوامی آراء بھی طلب کرلی گئی ہیں۔




فرنس آئل اور ایل این جی سے بجلی کی پیداوار بہت مہنگی ہو چکی، حکومت سولر انرجی کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے اور گھریلو صارفین کو بھی سولر سسٹم لگانے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔

مگر دوسری جانب نیپرا بننے جا رہا ہے بڑی رکاوٹ کیونکہ نیٹ میٹرنگ کے ذریعے حکومت کو اضافی بجلی کا فی یونٹ ریٹ 10 روپے 32 پیسے کم کرنے کا پلان بنایا جا رہا ہے۔

اس وقت ڈسکوز یہ بجلی خرید رہی ہیں 19 روپے 32 پیسے فی یونٹ کے ریٹ پر اور نیپرا یہ نرخ مقرر کرنا چاہتا ہے صرف 9 روپے فی یونٹ یعنی 53 فیصد سے زائد کمی۔ نیٹ میٹرنگ صارفین کو اضافی بجلی حکومت کو بیچنے پر نقد پیسے تو نہیں ملتے البتہ یہ ان کے بجلی بلز میں ایڈجسٹ ہوجاتے ہیں۔


نیپرا کے مجوزہ منصوبے سے سولر سسٹم لگانے والوں کی حوصلہ شکنی ہو گی۔ ادھر آئی پی پیز کے لیے شمسی توانائی سے بجلی پیداوار کا نیا ٹیرف ساڑھے تین سے چار سینٹس تک آچکا ہے اس لیے نیٹ میٹرنگ کے ذریعے ڈسکوز جو بجلی خرید رہی ہیں، اس کا 19روپے 32پیسے فی یونٹ کا ٹیرف بہت زیادہ ہے۔

اس کے علاوہ نیٹ میٹرنگ صارفین کو لائسنس میں ٹیرف کے حوالے سے کوئی تحفظ بھی حاصل نہیں ہے۔ نیپرا نے اس حوالے سے جو بھی فیصلہ کیا اس کا نئے اور پرانے تمام نیٹ میٹرنگ صارفین پر اطلاق ہوگا۔
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
they want to consume more and more oil and gas for power generation because that way they make most of the money from backdoor commissions in middle east
 

ahaseeb

Minister (2k+ posts)
Stupid. They should encourage more and more people to install solar and remove dependency but they've committed to ill contracts for commissions.

reason solar will become an issue is becuase people who're honest and pay bill will convert to Solar but people who steal have no incentive or people who can't afford solar.
 

Shahid Abassi

Chief Minister (5k+ posts)
بلکل صحیح کر رہا ہے نیپرا۔ جو ٹیکسز گورنمنٹ کی طرف سے سپلائی کردہ بجلی پر لگتے ہیں وہ گھروں کی چھتوں پر سولر پینلز سے بننے والی بجلی پر بھی لگنے چاہئیں۔ ہاں لائن چارجز یا فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز نہی لگنے چاہئیں لیکن اس کے علاوہ اگر کوئی فکسڈ ٹیکس ہے یا سیلز ٹیکس وغیرہ تو سب پر برابر لگنا چاہئیے چاہے بجلی گھر کی چھت پر بنے یا نیلم جہلم پاور پلانٹ میں۔
 

JusticeLover

Minister (2k+ posts)
بلکل صحیح کر رہا ہے نیپرا۔ جو ٹیکسز گورنمنٹ کی طرف سے سپلائی کردہ بجلی پر لگتے ہیں وہ گھروں کی چھتوں پر سولر پینلز سے بننے والی بجلی پر بھی لگنے چاہئیں۔ ہاں لائن چارجز یا فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز نہی لگنے چاہئیں لیکن اس کے علاوہ اگر کوئی فکسڈ ٹیکس ہے یا سیلز ٹیکس وغیرہ تو سب پر برابر لگنا چاہئیے چاہے بجلی گھر کی چھت پر بنے یا نیلم جہلم پاور پلانٹ میں۔
گھر کی چھتوں پر جو بجلی بن رھی ھے وہ حکومت کی نا اھلی اور لوڈ شیڈیگ کو ختم کرنے میں معاون ھے اس پر ٹیکس لگانا اور اسے بیجنا مشکل کرنا عوام دشمنی ھے۔
 

Back
Top