
عمران خان نے کہا ہے کہ وہی ہوا جس کا ڈر تھا کیونکہ مارکیٹ پالیسی پر حکومتی اقدامات کا انتظار کیا جا رہا ہے مگر حکومت اس حوالے سے ناکام نظر آ رہی ہے۔
سابق وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ مارکیٹ پالیسی پر حکومتی اقدامات کا انتظار ہے مگر حکومت اس حوالے سے ناکام نظر آ رہی ہے۔ میں نے اور شوکت ترین نے پہلے ہی "نیوٹرلز" کو خبردار کیا تھا کہ اگر یہ سازش کامیاب ہوئی تو ہمارا کمزور معاشی بحالی کا سفر ختم ہو جائے گا، وہی ہوا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1525021389081694208
انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ روپیہ اس وقت تاریخ کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے کیونکہ فی ڈالر کی قیمت 193 روپے ہو گئی ہے جو کہ 8 مارچ کو 178 پر تھی، شرح سود 15 فیصد ہو گئی ہے جو کہ 1998 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں 3ہزار پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے جو کہ 6 فیصد سے زائد گرواٹ کی شکار ہے۔
https://twitter.com/x/status/1525021386108022784 سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی اس وقت 13.4 فیصد پر پہنچ چکی ہے جو کہ 2020 کے بعد اب تک سب سے زیادہ ہے، یہ حکومت پر عوام کے عدم اعتماد کی عکاسی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imran-khan-nt-shehbaz.jpg