ویڈیو میں مریم نواز کے مطابق گاڑی نواز شریف کو سعودی عرب سے تحفے میں ملی تھی جبکہ نیب کے عدالت میں جمع کرائے گئے بیان کے مطابق
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب حکومت کی جانب سے 1997 میں گاڑی اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کو تحفے میں دی گئی، اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے تحفے میں ملی گاڑی کو توشہ خانہ میں جمع کروا دیا گیا، بعد ازاں تحفے میں ملی گاڑی کو وفاقی ٹرانسپورٹ پُول میں شامل کر لیا گیا تھا، 2008 میں اس وقت کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے نواز شریف کو گاڑی خریدنے کی آفر کی،
نواز شریف نے گاڑی توشہ خانہ سے نہیں بلکہ وفاقی ٹرانسپورٹ پُول سے خریدی، نواز شریف نے گاڑی کی قیمت ادائیگی جعلی بینک اکاؤنٹ سے نہیں کی، نواز شریف نے تحفہ ملی گاڑی کو توشہ خانہ میں جمع کرایا، خریدتے وقت گاڑی توشہ خانہ کا حصہ نہیں تھی، عدالت نواز شریف کو توشہ خانہ ریفرنس سے خارج یا بری قرار دے سکتی ہے
Source