نہر میں ڈرم سے 2 بہنوں کی لاشیں ملنے کا معمہ حل،چونکا دینے والے انکشافات

zainab11.jpg


نہر سے دو خواتین کی لاشیں ملنے کا معاملہ، زیادتی کے بعد قتل کیاگیا،ملزمان گرفتار

پنجاب کے شہر ماموں کانجن میں نہر میں تیرتے ڈرم سے دو خواتین کی لاشیں ملنے کا معمہ حل ہوگیا ہے، پولیس نےدو روز کے بعد واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،ایکسپریس نیوز کے مطابق قتل ہونے والی دونوں خواتین بہنیں تھیں، دونوں کی شناخت زینب اور آمنہ کے نام سے ہوئی، دونوں اپنے آشناؤں سے ملنے آئی تھیں۔

پولیس کے مطابق چار روز قبل ملزمان نے وہاڑی میں زینب کے خاوند ظفر کو بھی قتل کر کے اس کی لاش نہر میں بہا دی تھی،زینب تین جبکہ آمنہ دو بچوں کی ماں تھی،ملزم عمر فاروق نے بھائی ابوبکر اور ساتھی مختار سے ملکر دونوں بہنوں کا گلہ دبا کر قتل کرنے کے بعد پلاسٹک ڈرم میں بند کر کے نہر میں پھینکا تھا۔

28سالہ زینب کی فیصل آباد سے وہاڑی میں ظفر علی اور 26 سالہ آمنہ مرولہ اوکاڑہ میں عارف نامی نوجوان سے شادی ہوئی تھی، دونوں ماموں کانجن میں اپنے آشناؤں عمر فاروق اور ابوبکر سے ملنے آئی تھیں جنہیں زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔

دو بہنوں کو قتل کرکے انکے پانچ بچوں کو بھی قتل کرنے کے لئے بیہوش کر کے ریل کی پٹڑی پر رکھا تھا مگر پھاٹک والے نے دیکھ کر بچوں کو اٹھا کر بچا لیا۔ اس بات کا انکشاف ملزمان نے دوران تفتیش ڈی ایس پی کے روبرو کیا۔

ملزمان عمر فاروق ابوبکر اور مختار مصلی نے بتایا کہ انہوں نے زینب اور آمنہ کو قتل کرکے نہر میں بہانے کے بعد انکے پانچ کمسن بچوں کو بھی گلا گھونٹ کر مارنے کی کوشش کی مگر ہمت جواب دے گئی پھر پکڑے جانے کے خوف سے بیہوش بچوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے رضائیوں میں لپیٹا اور گاڑی پر ساہیوال لیجا کر ریلوے ٹریک پر رکھ دیا تاکہ ٹرین انہیں کچل دے مگر پھاٹک والے نے بچوں کو کو دیکھ کر اٹھا لیا جو پولیس کے مطابق ریلوے پولیس نے چائلڈ پروٹیکشن لاہور پہنچا دئے گئے۔

مقتولہ خواتین کی لاشیں انکی والدہ کلثوم بی بی نے الائیڈ اسپتال فیصل آباد سے وصول کر لی ہیں اور تیسرے مقتول زینب کے شوہرامجد ظفر کی لاش بھی بورے والا کے قریب نہر سے برآمد ہو گئی ہے،جسے ملزمان نے اسکی اہلیہ مقتولہ آمنہ کے کہنے پر قتل کرنے کے بعد آہنی صندوق میں بند کرنے کے بعد چیچہ وطنی کے قریب نہر میں پھینک دیا تھا۔

دوسری جانب جہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان کے گاؤں ہرن پور میں ماں نے 3 بچیوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا اور بعد میں خود سوزی کی کوشش کی تاہم اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


تینوں بچیوں کے گلے کاٹنے کے بعد ماں نے اپنے آپ کو آگ لگالی جس سے وہ جھلس کر شدید زخمی ہوگئی۔ پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس نے بتایا کہ بحق بچیوں میں 5سالہ زویا، 4سالہ فائزہ اور 3سالہ جنت شامل ہے، جب کہ خاتون یاسمین کو تشویش ناک حالت میں اسپتال لیجایا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یاسمین کا شوہر اور ان بچیوں کا باپ غریب آدمی ہے رکشہ چلاتا ہے۔ تاہم مزید تحقیقات کر کے تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔
 
Last edited by a moderator:

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
دو بہنیں اپنے لورز کو ملنے گئیں جو ان کے کہنے پر ایک کے خاوند کو بھی قتل کرچکے تھے پھر ایسا کیا مسئلہ ہوا کہ ان کے لورز نے دونوں بہنوں کو بھی قتل کردیا ؟
بچوں کو مارنے کی وجہ تو یہی ہے کہ ان کی ماوں کو قتل کیا تھا بچے گواہی دے سکتے تھے مگر پھر وہی سوال کہ بچوں سمیت دونوں بہنیں کیوں ادھر گئیں جو ان کو برداشت نہ کرسکے اور قتل ہی کردیا؟
 

Cape Kahloon

Chief Minister (5k+ posts)
Drama kuch orr ha, Lovers be hain, khanay per husband ko qatal be ker deya, pher zeadti ker kay qatal kernay ke wajha samjh ne aae.?
Dono girls bachon ke man theen oor bachon kay sath Lovers ko milnay ge theen.
Sab kuch tu marzi sey he hu raha tha. Pher Zaberdasti ke tu koe zarorat ne thee.
 

MADdoo

Minister (2k+ posts)
دو بہنیں اپنے لورز کو ملنے گئیں جو ان کے کہنے پر ایک کے خاوند کو بھی قتل کرچکے تھے پھر ایسا کیا مسئلہ ہوا کہ ان کے لورز نے دونوں بہنوں کو بھی قتل کردیا ؟
بچوں کو مارنے کی وجہ تو یہی ہے کہ ان کی ماوں کو قتل کیا تھا بچے گواہی دے سکتے تھے مگر پھر وہی سوال کہ بچوں سمیت دونوں بہنیں کیوں ادھر گئیں جو ان کو برداشت نہ کرسکے اور قتل ہی کردیا؟
muamla kuch samajh mein ni a raha. muamla kuch aur hoga. Jaidad ka hoga muamla hoga.
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
muamla kuch samajh mein ni a raha. muamla kuch aur hoga. Jaidad ka hoga muamla hoga.
میرا خیال ہے کہ لڑکیوں کے لڑکوں کے ساتھ فیملی ٹرمز ضرور ہونگے ورنہ کون کسی کی خاطر قتل کرتا ہے؟
ہوسکتا ہے کوی جائیداد بھی ہو جسکی خاطر لڑکوں نے یہ کام کیا مگر بعد میں آپس میں اختلافات ہوگئے اوپر سے دونوں بچون سمیت ادھر جاپنہچٰیں اور انہیں دھمکایا بھی ہوگا کہ پولیس کو بتا دیں گی وغیرہ جس کے بعد یہ نتیجہ برآمد ہوا
اکثر مکروہ لوگ خواتین کو گمراہ کردیتے ہیں اور بہت پیار محبت سے ان کو ورغلا لیتے ہیں خاوند برا لگنے لگتا ہے اور دھوکے باز کا ڈرامہ سچا لگنے لگتا ہے شوہر زہر لگنے لگتا ہے بس یہی کچھ ہوا ہے
مگر جلد ڈرامے باز کی اصلیت ظاہر ہوجاتی ہے جس کے بعد ڈراپ سین ہوتے دیر نہیں لگتی ہاں ڈراپ سین الٹا ہوگیا
 

Back
Top