نگراں وزیراعظم کی تقرری کیلئے صدر مملکت کا عمران خان اور شہبازشریف کو خط

abbai11h12h1.jpg


صدر عارف علوی نے نگراں وزیراعظم کی تقرری کیلئے عمران خان اور شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔ نگراں وزیراعظم کی تعیناتی عمران خان اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے ہوگی۔

خط کے متن میں تحریر ہے کہ آئین کے آرٹیکل 58 ون کے تحت اسمبلیاں توڑی جاچکی ہیں، عمران خان آرٹیکل 224 اے کے تحت نگراں وزیراعظم کی تقرری تک برقرار رہیں گے۔

صدر مملکت نے وزیراعظم عمران اور شہباز شریف کے نام لکھے خط میں کہا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے تین دن کے اندر کسی ایک نام پراتفاق نہ ہو تو دونوں شخصیات دو دونام کمیٹی کوبھیجیں گی۔

کمیٹی کے ممبران کی نامزدگی وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کریں گے، کمیٹی اسپیکر قومی اسمبلی بنائیں گے، کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے 8 ارکان ہوں گے۔
d4e20846-351f-42bc-a67a-aff5052cf328.jpg


حکومت اور اپوزیشن کی کمیٹی میں نمائندگی برابر ہوگی، کمیٹی ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ پر مشتمل ہوگی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر کل صدر مملکت نے قومی اسمبلی تحلیل کردی اور وزیراعظم کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
 

Islamabadi1

Minister (2k+ posts)
In which other country do you have "caretaker" Prime Mnister? Even Bangladesh abandoned "Caretaker" PM ove ra decade ago....while the retards in Islamabad are worried abt fixing pot holes
 

Back
Top