نگران وزیر شاہد خان خٹک کا استعفیٰ، پرویز خٹک کیخلاف الیکشن لڑنے کا اعلان

pervaiz-kahtak-khan-kpk-as.jpg


وزارت سے مستعفی ہونے کے بعد بھی اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھوں گا: نگران وزیر ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے نگران وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خان خٹک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے سابق وزیر دفاع و سربراہ تحریک انصاف پارلیمینٹیرین پرویز خٹک کے مقابلے میں انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ شاہد خان خٹک تحریک انصاف کی طرف سے خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد نگران وزیر ٹرانسپورٹ بنے تھے۔ شاہد خان خٹک کی طرف سے استعفیٰ بذریعہ فیکس نگران وزیراعلیٰ وچیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو بھجوایا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی طرف سے شاہد خان خٹک کے استعفیٰ کی تصدیق کی گئی ہے جس میں استعفیٰ کی وجہ ذاتی مصروفیات کی قرار دیا ہے۔ شاہد خان خٹک کا اپنے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کرنا میرا مشن ہے۔ وزارت اور سیاست میں رہ کر عوام کی خدمت کی اس لیے نوشہرہ کی عوام میرے ساتھ ہے جن کی خواہش پر وزارت سے استعفیٰ دیا ہے۔

شاہد خان خٹک نے کہا کہ وہ اپنی سیاسی جماعت اور اسفندیار ولی خان کے مشکور ہیں جنہوں نے نگران کابینہ کے لیے ان کا نام دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا نہیں پتا کہ وہ مجھے ہٹا رہے ہیں یا نہیں لیکن میں نے اپنی ذاتی مصروفیات کے باعث استعفیٰ دیا ہے۔ وزارت سے مستعفی ہونے کے بعد بھی اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھوں گا۔

شاہد خان خٹک کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک کے خلاف انتخابات میں حصہ لے کر ان کو عبرتناک شکست سے دوچار کروں گا۔ یاد رہے کہ چند دن پہلے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے نگران وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک کے عوامی نیشنل پارٹی کے جلسے میں شریک اور خطاب کرنے پر نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کرتے ہوئے نگران صوبائی وزیر کو حکومت سے ہٹانے کی ہدایت کی تھی۔

واضح رہے کہ شاہد خان خٹک نے اے این پی کے نوشہرہ میں ہونے والے جلسے میں شریک ہو کر سابق وزیر دفاع پرویز خٹک اور سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمن پر تنقید کی تھی۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے نگران وزیر خیبرپختونخوا کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کیا تھا۔
 

Aristo

Minister (2k+ posts)
نگران سیٹ آپ میں موجود کوئی بھی انسان کیسے اگلے الیکشن میں حصہ لے سکتا ہے؟؟؟