
نوشہرو فیروز میں ایک ظالم و بے حس باپ نے 15 دن کی بچی کو زندہ دفن کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر نوشہرو فیروز کے علاقے تھاروشاہ کے نواحی گاؤں فوٹوراجپر میں افسوسنا واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص نے بیمار بچی کے علاج کے پیسے نا ہونے کا بہانہ بنا کر زندہ دفن کردیا ہے۔
متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او عبدالمجید نے واقعہ سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ واقعہ سے متعلق سوشل میڈیا سے معلوم ہوا،ملزم مچھر راجپر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میرے پہلے سے دو بچے تھے، تیسری بچی تھی جو پیدائش کے بعد سےہی بیمار تھی اور خون کی کمی کا شکار تھی۔
ملزم نے کہا کہ علاج کے پیسے نا ہونے کی وجہ سے بچے کو زندہ دفن کردیا، مجھ سے غلطی ہوگئی ہے۔
ملزم نے پولیس کے ہمراہ جاکر قبر کی نشاندہی کردی ہے،ایس ایچ او عبدالمجید نے کہا کہ عدالت کے احکامات کے بعد قبر کشائی کی جائے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/24sisnsnzinnadababchis.png