
سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے مریم نواز شریف سے سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز بتائیں نواز شریف کا راستہ کس نے صاف کیا ہے؟
جی این این کے پروگرام "خبرہے" میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے مریم نواز شریف کے اس بیان پر تبصرہ کی جس میں مریم کا کہنا تھا کہ "نواز شریف کا راستہ اب صاف ہے، نواز شریف جب چاہیں گے وطن واپس آجائیں گے"۔
سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ یہی مریم نواز شریف تھیں جو کچھ عرصہ پہلے کہتی تھیں کہ نواز شریف کی جان کو یہاں خطرہ ہے، یہاں عدالتیں انصاف نہیں دیتیں، اگر نواز شریف کی زندگی کی گارنٹی دی جائے تو میں رات کو ہی انہیں بلالوں، اب مریم نواز شریف کو راستہ صاف کرکے کس نے دیا ہے، ان کے راستے میں تو بہت ساری رکاوٹیں تھیں۔
مریم نواز کی جانب عمران خان کیلئے "نحوست" اور "بے چارے" کا لفظ استعمال کرنے پر عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مریم نواز کی اس گفتگو کا اگر ہدف کوئی ادارہ ہے تو اس سے بڑی ذلالت اور کیا ہوگی، میرا سوال ہے کہ کیا ساری سختیاں صحافت پر ہی ہیں،مریم نواز کی اس ساری گفتگو میں بہت ساری تلخی تھی،غم و غصہ تھا، ایسا لگ رہا تھا کہ کسی کو تھپڑ رسید نا کردیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان لاڈلا ہےجو 155 سیٹیں جیت کر بھی اسمبلی سے باہر ہے جبکہ86 سیٹوں والے وزیراعظم ہیں،وہ لاڈلے ہیں جن کے 40 سال سے اربوں کھربوں کے کرپشن کیسز چل رہے ہیں اور اس کے باوجود اقتدار میں آگئے ہیں؟ کس کو لاڈلا کہا جائےگا۔
پروگرام کے میزبان صحاف سعید قاضی نےکہا کہ میں 35سال سےصحافت کررہا ہوں، میں بس اتنا کہنا چاہوں گا کہ اگر یہ لاڈلے نا ہوتےتو یہ کونسلر بھی منتخب نہیں ہوسکتے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/16bhhatiswaltomaryam.jpg