نواز شریف نے لندن چھوڑ دیا، خاندان کے ہمراہ یورپ چلے گئے

7nwaeurorwana.jpg

برطانیہ میں ویزے توسیع نہ ملنے پر میاں محمد نوازشریف اپنے خاندان کے ہمراہ لندن سے یورپ چلے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم وقائد مسلم لیگ ن کے برطانیہ میں قیام کے لیے ویزے میں توسیع برطانیہ چھوڑے بغیر نہ ملنے پر خاندان سمیت سیر کیلئے یورپ چلے گئے ہیں۔ میاں محمد نوازشریف نے برطانیہ چھوڑے بغیر برطانیہ میں قیام میں توسیع کی درخواست ہوم آفس سے مسترد ہونے کے بعد فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر رکھی تھی جو انہوں نے واپس لے لی ہے، ان کی اپیل برطانوی ہوم آفس میں زیرالتوا تھی، اپیل ابھی تک سنی نہیں گئی تھی اور تاریخ دی جا رہی تھیں۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف، حسین نواز، مریم نوازشریف اور ان کا بیٹا جنید صفدر لندن سے یورپ 10 دن کے لیے چلے گئے ہیں جہاں وہ 5 یورپی ممالک کا دورہ کریں گے۔


ذرائع کے مطابق میاں محمد نوازشریف علاج کیلئے امریکہ بھی جائیں گے جہاں ان کا آپریشن ہو گا اور بعد میں وطن واپسی کا ٹائم فریم دیا جائے گا، وہ اپنے خاندان کے ہمراہ آج یورپ کے لیے روانہ ہوئے ہیں، سابق وزیراعظم وقائد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف 20 نومبر 2019ء کو علاج کی غرض سے لاہور سے لندن روانہ ہوئے تھے جہاں ان کچھ ہی دن پہلے سفارتی پاسپورٹ جاری کیا گیا تھا۔

میاں محمد نوازشریف 3 سال بعد لندن سے باہر پہلی بار کسی اور ملک گئے ہیں، مریم نوازشریف اور خاندان کے دیگر افراد بھی ان کے ساتھ ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو پاکستان واپسی سے قبل امریکہ میں علاج مکمل کرانے کی تجویز دی گئی تھی، میاں محمد نوازشریف کی شریانوں کا علاج امریکہ ہو گا جس کے لیے امریکہ روانگی کیلئے خاندان کی طرف سے سفارتخانے سے رابطے کیے گئے ہیں۔ سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے پارٹی رہنمائوں کو شیڈول سے آگاہ کیا ہے۔

میاں محمد نوازشریف کو سفارتی پاسپورٹ ملنے کے بعد امریکہ جانے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکہ سے واپسی پر برطانیہ میں بھی ان کا ایک آپریشن ہونا ہے جس کے بعد وہ پاکستان واپسی کا ٹائم فریم دینگے، مریم نوازشریف بھی ان کے ہمراہ واپس آئیں گے۔
 

mughals

Chief Minister (5k+ posts)

mughals

Chief Minister (5k+ posts)
he was ordering killings from London. that is why he ran away. the mafia boss will most likely go to ukraine
 

mughals

Chief Minister (5k+ posts)
Nawaz ordered the killings for Imran, other politicians and journalists. Before he could get arrested, he ran away to seek refuge from zelensky. No other country will give him refuge.
 

Niazbrohi

Senator (1k+ posts)

کیا نوازشریف اینڈ کمپنی اس وقت تسنیم حیدر کے اقبال بیان سے پریشان ہیں اور پاکستان اس لیے نہی آتے کے پاکستانی قوم اس وقت

#انقلاب_عمران_کے_سنگ کے لہے حقیقی آزادی مارچ میں مصروف ہے اور نوازشریف اینڈ کمپنی کو قوم سے لیتر پڑنے کا خدشہ ہے
 

Jazbaati

Minister (2k+ posts)
If this is true then surely this gives legitimacy to the claim that he was the one behind the murders. The UK police should have put him on a ECL before he ran off. If they investigate and have proof then they can still get him extradited from most other countries except Russia.
 

sab_tamasha_hai

Minister (2k+ posts)
It’s all drama. I don’t buy any of this.. if UK judicial system was so good, we would have seen Altaf in jail by now.. they don’t do shiiit for their stooges ..

I don’t believe this Tasnerm guy, I think he is playing some game and they want PTI to own his accusations so he can play some other game..

This drama is very similar to audio leaks .. first they show its hurting them and once they have the credibility they target PTI