نواز شریف مخالفین سے بہت آگے،پی ٹی آئی کا جذباتی کارڈ استعمال: خواجہ آصف

1705728874191.png


مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کہتے ہیںنواز شریف مخالفین سے بہت آگے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف نے کل حافظ آباد میں بھی اچھا جلسہ کیا ہے، ن لیگی قائد 28 جنوری کو سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سخت سردی پڑ رہی ہے، بے تحاشہ دھند بھی ہے، یہی وجہ ہے جو الیکشن مہم ویسے نہیں چل رہی جیسے پہلے چلتی تھی۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ الیکشن سروے بتارہے ہیں کہ حلقے میں نواز شریف مخالفین سے بہت آگے ہیں, 2018 کے الیکشن میں میرا مقابلہ اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تھا، موجودہ کے مقابلے پچھلا الیکشن ٹف تھا۔


ن لیگی رہنما نے کہا سیالکوٹ میں میرے حلقے میں 49 فیصد خواتین کی آبادی ہے ان کی سوشل میڈیا پر موجودگی 8 فیصد ہے,انہوں نے کہا کہ میرے مخالفین سوائے الزامات کے اور کچھ نہیں کررہے، وہ پی ٹی آئی کا جذباتی کارڈ استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا میں نے جسٹس اطہر من اللّٰہ سے بھی کہا ہے کہ الزامات سے متعلق انکوائری کرالیں,ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جتنے وعدے کیے کوئی پورا نہیں کیا، سابقہ حکومت نے سارا وقت الزامات پر سیاست کی۔

ن لیگی رہنما نے کہا پی ٹی آئی کے ورکرز اپنی قیادت سے مایوس ہیں، بانی چیئرمین کی ضد کی وجہ سے مذاکرات کا معاملہ خراب ہوا تھا, ہماری کوئی شرط نہیں تھی کہ جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ کے بعد الیکشن ہوں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جس قسم کی عدلیہ چاہتے تھے پورے ملک کو پتا ہے، 5 سال میں ہم نے 4 ججوں کا سامنا کیا، وہ سزا سنا رہے تھے ہم سزا بھگت رہے تھے، جلاوطنی بھگت رہے تھے۔

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نےکہا ہےکہ 2017 میں 5 ججوں نے 25 کروڑ عوام کے نمائندے کو فارغ کر دیا، اگر 2017 میں مجھے نہ نکالا جاتا تو ملک میں خوشحالی ہوتی، مہنگائی نہ ہوتی۔

حافظ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے بار بار گرفتار نہ کیا جاتا اور وزارت عظمٰی سے فارغ نہ کیا جاتا تو آج پاکستان کا دنیا میں منفرد مقام ہوتا، پاکستان اب تک ایشین ٹائیگر بن چکا ہوتا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ میرا مشن پاکستان کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنا ہے، حافظ آباد کو اتنی ترقی دیں گے کہ حافظ آباد اور لاہور میں کوئی فرق نہیں ہونا چاہیے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر اقتدار سے نکالا گیا، اگر ہماری حکومت چلتی رہتی تو آج کوئی نوجوان بیروزگار نہ ہوتا، گھر گھر میں روشنی کے چراغ جل رہے ہوتے،کاشت کار خوشحال ہوتا، بجلی مہنگی نہ ہوتی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ روز بم پھٹتے تھے،ہم نےدہشت گردی کا خاتمہ کیا، ملک کے اندر لوڈشیڈنگ ہم نے ختم کی، مجھے نہ نکالا جاتا تو ملک میں مہنگائی نام کی کوئی چیز نہ ہوتی۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

یار یہ رنگباز کس دنیا میں رہتا ہے؟؟؟

یا محترمہ ریحانہ امتیاز ڈار صاحبہ نے اس کے حواس اڑا دیے ہیں