نواب شاہ،آصفہ بھٹو کے مقابلے الیکشن لڑنے والے تمام امیدواروں کےکاغذات مسترد

1asidkdkkjkhjhsj.png


صدر آصف علی زرادی اور پیپلز پارٹی سے وفاداری نبھانے کے لئے آر او اے نے انتہا کردی,نواب شاہ کے حلقہ این اے 207 کے ریٹرننگ افیسر علی شیر جمالی نے آصف علی زرداری سے وفا کی تاریخ رقم کر تے ہوئے محترمہ آصفہ بھٹو زرداری کو بلا مقابلہ جیتانے کے لیے این اے 207 میں اپوزیشن کے جن جن امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ان سب کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے اور صرف پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار محترمہ آصفہ بھٹو زرداری کے فارم ہی منطور کیے, ریٹرننگ افسر نے محترمہ آصفہ بھٹو زرداری کو بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی بنا دیا ہے۔

جمعہ کو آر او علی شیر جمالی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں سردار شیر محمد رند بلوچ اور ان کے صاحبزادے میر بہاول رند، تحریک لبیک پاکستان کے ایڈووکیٹ سعید احمد کے کاغذات نامزدگی فارم جمع کرائے گئے ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام-فضل کے ذاکر حسین جمالی، اور علی اکبر جمالی، سید عاکف حسین اور غلام مصطفی رند کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ تاہم پیپلز پارٹی کے اہم مدمقابل محترمہ بھٹو زرداری اور عبدالرسول بروہی، امان اللہ سولنگی اور معراج احمد کے فارم منظور کر لیے گئے۔

https://twitter.com/x/status/1771417242573713467
آر او آفس نے سات امیدواروں کے کاغذات مسترد ہونے کی وجوہات کی وضاحت نہیں کی لیکن ذرائع نے انکشاف کیا کہ رند کو ایک کیس میں مفرور ظاہر کرنے والی دستاویز آر او کو جمع کرائی گئی تھی اور مسٹر رند کے حریفوں کو یقین تھا کہ وہ کوئی ریلیف حاصل نہیں کر سکیں گے۔

نواب شاہ میں آصفہ بھٹو کے فارم کی جانچ پڑتال کیلئے پیپلزپارٹی کی قانونی ٹیم آراو کے دفتر پہنچی، جس میں فاروق ایچ نائیک،صوبائی وزیر جیل خانہ جات، صوبائی وزیر داخلہ و وزیر قانون شامل تھے۔

https://twitter.com/x/status/1770730288756269546
پیپلزپارٹی کی قانونی ٹیم کی موجودگی میں جانچ پڑتال ہوئی اور آر او نےکاغذات مکمل ہونےپرمنظوری دے دی، آصفہ بھٹو زرداری ضمنی الیکشن میں این اے دوسات سے انتخاب لڑیں گی۔

اس موقع پر معروف قانونی وکیل فاروق ایچ نائیک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آصفہ بھٹو زرداری کے نامزدگی فارم کی آج جانچ پڑتال تھی، آصفہ بی بی کو پارٹی ٹکٹ بھی دیدیا گیا، آصفہ بی بی کے نامزدگی فارم منظور کرلئے گئے ہیں، آصفہ بی بی پہلی بار قومی اس مبلی کی نشست پر انشاء جیتے گی اور پہلی بار یہاں سے قومی اسمبلی کی ممبر ہوں گی۔
 

ibrar

Politcal Worker (100+ posts)
The whole system in Pakistan truly represents the people of Pakistan. It is unrealistic to expect better than what is happening
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Zardari and Sharif dakoos signed 18th amendment to create their fiefdoms in Sindh and Punjab.Zardari dakoo controls bureaucracy and police in Sindh.Same applies to Sharifs dakoos in Punjab.The corrupt generals have become part of this mafia too.