ناقابل بیان پابندیوں کےباوجودانتخابی مہم،کامران خان کی PTIکارکنان کی تعریف

22kkktakrhjhjkshks.png

سینئر صحافی و تجزیہ کار کامران خان نے ملکی تاریخ میں پہلی بار ناقابل بیان پابندیوں اور گرفتاریوں کے خوف کے باوجود زیر زمین کامیاب انتخابی مہم چلانے والے پی ٹی آئی کارکنان کو سلام پیش کردیا ہے۔

اپنے تازہ ترین وی لاگ میں کامران خان نے کہا ہے کہ میں پی ٹی آئی سے جڑے لاکھوں گمنام نوجوان پاکستانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نےفنڈز کی کمی، گرفتاریوں کے خلاف سے بالاتر ہوکر ایک بھی جلسہ یا جلوس کیے بغیر اپنی نوعیت کی واحد زمین انتخابی مہم چلائی اور بے مثال کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان لاکھوں گمنام نوجوانوں کے پاس پی ٹی آئی کی انتخابی مہم چلانے کیلئے ایک انتخابی نشان بھی نہیں تھا، ایک طرف بے پناہ ریاستی قوت کے نشے میں ڈوبی ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی اربوں روپے خرچ کرکے کی گئی انتخابی مہم تھی جس میں تمام ٹی وی چینلز اور اخبارات میں اشتہارات کو لبالب بھردیا گیا تھا جبکہ دوسری جانب پی ٹی آئی جس کا ایک روپے کا بھی اشتہار نہیں چل سکا۔

کامران خان نے کہا کہ اس کے باوجود پی ٹی آئی کی شاندار کامیابی کی صورت میں ایک معجزہ ہوا، پی ٹی آئی کے نوجوان 12 کروڑ ووٹرز کو سوشل میڈیا کے ذریعے اور ڈور ٹو ڈور پہنچ کر یہ یاد کرواچکے تھے کہ انہوں نے پی ٹی آئی کے حمایتی یافتہ کس امیدوار کوووٹ دینا ہے اور اس کا انتخابی نشان کیا ہے۔

سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ 8 فروری کو پاکستانی قوم نکلی اور نام نہاد ارب پتی سیاسی بتوں کو پارہ پارہ کردیاا اس کا نظارہ پورے پاکستان نے دیکھا ،رانا ثنا اللہ خان ہوں، سعد رفیق ہوں، خواجہ آصف ہوں، جہانگیر ترین ہوں ، پرویز خٹک یا محمود خان ان تما م کے سیاسی منہ اناً فاناً کالے ہوگئے۔

کامران خان نے کہا کہ میں اب ریاست پاکستان کے تمام ستونوں ملک کی تمام سیاسی قوتوں سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتا ہوں کہ آگے کی طرف دیکھیں ان لاکھوں، باہمت بلند وبالا عزم رکھنے والے نوجوانوں کی سیاسی پسند و ترجیح کو کھلے دل سے تسلیم کریں ان نوجوانوں کے عزم سے فائدہ اٹھائیں ہمارے پاکستان کا مستقبل کل آبادی کے 65 فیصد جوانوں کے ہاتھ میں ہی ہے۔
 

cestmoi ✅️

Chief Minister (5k+ posts)
دو تین دن تو جیو بھی تھوڑا بدل گیا تھا لیکن اب پی ڈی ایم کی حکومت بنتی دیکھ کر پھر پہلے جیسا ہو گیا ہے