
سابق وزیراعظم عمران خان مذاکرات کیلئے آمادہ ہوگئے ہیں مگر انہوں نے مذاکرات کیلئے ایک بڑی شرط عائد کردی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے مذاکرات کیلئے رضامندی کا اظہار کردیا ہے اور کہا ہے کہ صرف نئے انتخابات کے معاملے پر بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔
عمران خان نے یہ بیان سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے دیا اور کہا کہ تحریک انصاف کے دروازے کھلےہیں ہر ایک سے الیکشن پر بات کرنے کیلئے تیار ہیں، الیکشن کے علاوہ کسی ایجنڈے پر بات نہیں ہوسکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اپنی نہیں اس ملک کی فکر ہے ، عوام جن مسائل کا شکار ہیں ان کیلئے آواز بلند کررہا ہوں،، ڈر ہے جن کو مسلط کیا گیا وہ ملک کا کیا حال کریں گے، ملک کے ہر بحران اور معیشت کا حل نئے انتخابات ہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ میرے دروازے ہمیشہ سب کیلئے کھلے ہوئے ہیں ،میں کبھی بھی اپنی فوج کو کمزور نہیں دیکھ سکتا،سرحدوں پر ڈیوٹی دینے والے جوان میرے بچوں کی طرح ہیں، آرمی چیف کی تقرری میرے لیے کبھی کوئی ایشو نہیں تھا ،
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/iaaajj1h11.jpg