میرے انٹرویو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا، حمز عباسی کی وضاحتیں

1750219348515.png

کچھ روز قبل حمزہ عباسی نے منصور علی خان کو انٹرویو دیا جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نو مئی غلط تھا، لانگ مارچ نہیں ہونے چاہئیں، 2014 کا بھی لانگ مارچ نہیں ہونا چاہئے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں حق اور باطل کے معرکے نہیں ہوتےیا صحیح اور غلط کی جنگ ، سیاست میں ایسا نہیں ہوتا، ایجی ٹیشن نہیں ہونی چاہئے،خان صاحب کی ن لیگ کے خلاف کنفنٹریشن غلط تھی۔
https://twitter.com/x/status/1934252301364904059
حمزہ عباسی نے یوٹیوبرز کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یوٹیوب پر کچھ لوگ پیسوں کیلئے خان صاحب سے متعلق غیر حقیقی باتیں کررہے ہوتے ہیں۔

حمزہ علی عباسی کو اپنے اس بیان پر پی ٹی آئی کے حامیوں کی جانب سے شدید ردِ عمل کا سامنا کرنا پڑا، جس پر انہیں اب ایک بیان جاری کر کے وضاحت دینی پڑ گئی۔

مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے ادکار نے لکھا کہ کچھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے میرے انٹرویو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا اور یہ تاثر دیا ہے کہ میں نے عمران خان کے خلاف کوئی بیان دیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1935036296688173534
حمزہ عباسی نے مکمل انٹرویو کا یوٹیوب لنک شیئر کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ سراسر غلط ہے۔ براہ مہربانی مکمل انٹرویو دیکھیں تاکہ آپ خود جان سکیں کہ میں نے اصل میں کیا کہا تھا

اس کلپ میں حمزہ عباسی نے 8 فروری الیکشن، پی ٹی آئی احتجاج، 190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان کی قیدو بند کی صعوبتوں پر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو تحریک انصاف کیساتھ بالکل دھاندلی ہوئی ہے۔تحریک انصاف کو احتجاج کا پورا حق ہے لیکن احتجاج پرتشدد نہیں ہونا چاہئے۔
https://twitter.com/x/status/1935366461607891201
 
Last edited by a moderator:

Back
Top