Chacha Basharat
Minister (2k+ posts)

میرا کچھ سامان تمہارے پاس پڑا ہے, وہ بھجوا دو
میرا کچھ سامان تمہارے پاس پڑا ہے
وہ بھجوا دو
مرا وہ ساماں لوٹا دو
ایک اکیلی چھتری میں جب
آدھے آدھے بھیگ رہے تھے
آدھے گیلے آدھے سوکھے
سوکھا تو میںلے آیا تھا
گیلا من شاید بستر کے پاس پڑا ہو
وہ بھجوا دو
مرا وہ ساماں لوٹا دو
ایک سو سولہ چاند کی راتین
اور تمہارے کاندھے کا تل
گیلی مہندی کی خوشبو
جھوٹ موٹ کے وعدے
جھوٹ موٹ کے شکوے بھی سب
یاد کرادوں
سب بھجوا دو
میرا کچھ سامان تمہارے پاس پڑا ہے
وہ بھجوا دو