میرا،آپکا قائد جلد آئے گا،مریم نے پارٹی میں نئی روح پھونک دی: خواجہ آصف

nawaz-sharif-pptr-mariam-nawaz-khawjaa-asif.jpg

گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع وسینئر رہنما مسلم لیگ ن خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ہمارا ملک انتہائی برے حالات سے گزر رہا ہے۔ ایک سال کے دوران جیسے مشکلات کا سامنا ہم نے کیا ہے شاید ہی ملک کی تاریخ میں کسی حکمران نے ایسے مسائل دیکھے ہوں۔ عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مخالف نوسرباز اور فراڈیئے کی تمام سازشیں ناکام ہو چکی ہیں، مریم نوازشریف نے پاکستان واپس آکر پارٹی تنظیم کی قیادت سنبھال کر ایک نئی روح پھونک دی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1631633899477401602
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ عدلیہ سمجھوتے کا شکار ہو گئی جس کے باعث سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے خلاف فیصلے آئے لیکن وہ اپنے وطن واپس آئے اور بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر جیل چلے گئے۔ میاں محمد نوازشریف نے پاکستانی سیاست کی لاج رکھی، میرا اور آپ کا قائد جلد واپس آئے گا، جلد اپنی منزل کو پہنچیں گے۔ ہمارا مخالف فراڈیے کی آخری سازش جیل بھرو تحریک تھی جو ناکام ہو چکی، کارکنوں کو جیل جانے کا کہہ کر خود ضمانت کرا لی۔

دریں اثنا تنظیمی کنونشن سے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے کیونکہ یہاں کی عوام محمد نوازشریف سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ محمد نواز شریف کے 2018سے پہلے کے دور حکومت میں پاکستان میں آٹا،چینی،گھی سمیت ضروریات زندگی کی تمام چیزیں سستی تھیں اور ہمارا وطن تیزی سے ترقی کا سفر طے کررہا تھا،پھر لاڈلے عمران خان کو مسلط کر دیا گیا جس نے ملک بحرانوں کو بحران کا شکار کر دیا۔

https://twitter.com/x/status/1631632890562748416
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور اقتدار میں آئی ایم ایف سے ریکارڈ قرضے لیے گئے جس کے باعث ملک انتہائی کمزور ہو چکا ہے اور مشکل حالات کا سامنا کر رہا ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ جلد سے جلد ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے جس کیلئے مسلم لیگ ن بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ جلد عوامی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔
 
NCP123

Minister (2k+ posts)

he sent a stepney.......