
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے 59واں یوم شہادت آج منایا جارہاہے, اس دن کی مناسبت سے تقاریب کا سلسلہ جاری ہے,جہاں شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جارہاہے, میجر عز یزبھٹی کی پوتی ایمان بھٹی بھی وطن عزیز کی محبت میں سرشار ہے,مشن ملک کے قدرتی حسن کو اجاکر کرنا ہے.
نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شریک ایمان بھٹی نے بتایا کہ پاکستان کی اس خوبصورتی کو اجاگر کرنے کیلئے محب وطن پاکستانی میاں بیوی نے دو سال قبل اپنے مشن کا آغاز کیا اور ان مقامات کو متعارف کرایا جس سے عام طور بہت کم لوگ واقف ہیں۔
نشان حیدر کا اعزاز پانے والے میجر عزیز بھٹی کی پوتی ایمان عزیز بھٹی کے شوہر یونس چوہد4ی یہ ہمارا شوق ہے کہ ہم پاکستان کی خوبصورتی کو اجاگر کریں اس مقصد کیلئے ہم دونوں مل کر یہاں کی مشکل ترین پہاڑ کی چوٹیوں کو متعارف کراتے ہیں۔
ایمان بھٹی نے بتایا کہ میری پیدائش پر ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ میں کبھی چل نہیں پاؤں گی لیکن اللہ کے کرم سے امریکا میں میرا علاج ہوا اور آّج یہ عالم ہے کہ میں پہاڑوں کی چوٹیاں بھی سر کرلیتی ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1833997619439239245
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے 59ویں یوم شہادت پر گجرات میں شہید کے مزار پر تقریب انعقاد کیا گیا، جہاں پر پاک فوج کے دستے کی سلامی پیش کی,شہید کے مزار پر پھول رکھے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی,چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور مسلح افواج نے شہید ہیرو کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mojaah1i1h.jpg