
مہنگائی پر بس نہیں استعفے پر تو ہے ناں، عمران خان مستعفی ہوجائیں،شہباز شریف
ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان تھمنے کے بجائے شدید ہوتا جارہاہے، وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا سامنا ہے، اپوزیشن کی جانب سے بھی حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا جارہاہے، اپوزیشن لیڈر اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے بھی ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان پر طنز کے نشتر برسادیے۔
شہبازشریف کا کہنا ہے کہ مہنگائی پر بس نہیں چل رہا تو استعفیٰ دینا عمران خان کے بس میں ہے،ٹوئٹر پیغام میں شہباز شریف نے لکھا کہ آٹا، چینی، گھی، دوائی، بجلی، گیس، پیٹرول، معیشت اور مہنگائی پر بس نہیں چل رہا تو استعفیٰ دینا عمران خان کے بس میں ہے،
https://twitter.com/x/status/1456860729491918849
شہبازشریف استعفی لکھ کر عوام کو فوری ریلیف دیں،ظلم کی یہ حکومت نہیں چل سکتی، چینی کے بعد پیٹرول اور اس پر بجلی کی قیمتوں میں ایک اور اضافہ عوام پر مہنگائی کی بمباری ہے۔
گزشتہ روز شہباز شریف نے کہا تھا کہ حکومت نے نااہلی اور کرپشن کی ہرحد پارکرلی،عوام کو مہنگائی کا پیکج دیا،پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پرشدید ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم،پاکستان میں بڑھ گئیں،سری لنکا، بنگلادیش میں بھی ڈیزل کی قیمت کم ہے،حکومت آئی ایم ایف شرط کےسامنےڈھیرہوچکی ہے، خان صاحب قوم پوچھ رہی ہے کہ آپ یہ اچھے دن لائے ہیں۔۔
دوسری جانب پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج ہونے جا رہا ہے،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بارے جامع حکمت عملی بنائی جائیگی،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی حکمت عملی بھی زیرغور آئے گی،
مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت پی ٹی ایم کے سربراہی اجلاس میں نوازشریف ،شہبازشریف، مریم نواز، محمود خان اچکزئی، ڈاکٹر مالک بلوچ،سردار اختر جان، آفتاب شیرپاو ،اویس نورانی اور دیگر قائدین ویڈٰو لنک کے ذریعے شریک ہونگے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shehbaz.jpg