مہنگائی سے عید شاپنگ بھی متاثر,خریداری50 فیصد کم؟

eid-shoping-pakistan-inflation.jpg


ملک میں ہر طرف مہنگائی کی لہر ہے,عوام کے لیے گزارا مشکل تر ہوگیا,عید شاپنگ بھی متاثر ہوئی ہے,ریکارڈ توڑ مہنگائی نے میٹھی عید کی خوشیاں پھیکی کردیں، رمضان کے آخری عشرہ میں عید کی خریداری میں 50 فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے۔
تاجر رہنما عتیق میر کے مطابق بازار عید کی روایتی گہما گہمی سے محروم ہیں،

تاجر رہنما نے کہا کراچی میں 18 سے 20 مرکزی بازاروں میں کہیں لوگوں کا روایتی رش نہیں ہے، غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے عوام بھی کم خرچ کررہے ہیں کیونکہ اس وقت بنیادی ضروریات پوری کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

عتیق میر کے مطابق عید کی خریداری کے ساتھ ایسٹر اور شادیوں کے سیزن کی خریداری کے اثرات بھی بازاروں میں نہیں دیکھے جارہے، گزشتہ سال لگ بھگ 25 ارب روپے کی فروخت رہی تھی جو ملکی تاریخ میں مایوس کن سال تھا، اس سال مزید مایوس کن صورتحال ہے اور فروخت میں 50 فیصد کمی کا سامنا ہے، حتمی اثرات کا تعین آئندہ چند روز اور چاند رات کی خریداری سے ہوگا۔

عتیق میر نے کہا اس سال کھل کر خریداری نہیں ہورہی زیادہ تر بچوں کی مصنوعات فروخت ہورہی ہیں، خریدار ایک سوٹ خریدنے کیلئے پورے بازار کا چکر لگارہے ہیں، ہر فرد کو سستی اشیاء چاہئیں، 80 فیصد بچوں اور خواتین کے کپڑے، جیولری، میک اپ، شوز اور پرس کی فروخت ہورہی ہے۔

تاجر رہنما نے کہا گزشتہ سال بھی تاجروں نے اسٹاک نہیں لگایا، دکانوں پر کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں، اس سال خام مال نہ ہونے کی وجہ سے کارخانوں میں پیداوار محدود رہی اور دکانداروں نے کارخانوں سے ادھار مال لینے سے اجتناب کیا۔
 

frustrated

Councller (250+ posts)
Tajaran >>> hor choopo. Ganjon ki himayat mein galla phar phar kar narey lagatey rahey ab maza aa gaya. Sabar karo abhi hor bhi phatey gi.