مہنگائی برقرار رہے گی، وزارت خزانہ کی اکنامک آئوٹ لک رپورٹ جاری

0tj0jhis_pakistan-market_625x300_01_February_23.jpg


ملکی معیشت بہتر ہو رہی ہے اور اچھی خبر یہ ہے کہ مہنگائی کم ہو رہی ہے: نگران وزیر خزانہ

معاشی بحران اور مہنگائی سے لڑتی ہوئی عوام کے لیے وزارت خزانہ کی طرف سے بھی ایک بری خبر جاری کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی طرف ماہانہ بنیادوں پر جاری کی جانے والی اکنامک اپ ڈیٹ آئوٹ لک رپورٹ جاری

کر دی گئی ہے جس میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ آئندہ آنے والے مہینوں میں بھی مہنگائی اپنی بلند ترین سطح پر برقرار رہے گی۔ رپورٹ میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ آئندہ ماہ بھی مہنگائی کی شرح 29 سے 31 فیصد کے درمیان برقرار رہے گی۔

وزارت خزانہ کی اکنامک اپ ڈیٹ آئوٹ لک رپورٹ کے مطابق بڑھتی ہوئی مہنگائی کی بڑی وجہ بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اشیائے ضروریہ، کرائے اور ٹرانسپورٹ کے علاوہ سروسز کے شعبے میں سہولیات کے مہنگے ہونے کا امکان ہے، ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث صرف امپورٹڈ مہنگائی میں کمی واقع ہوئی ہے۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں ذخیرہ اندوزوں اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج ڈیلروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کے باعث ایکسچینج ریٹ میں استحکام پیدا ہونا شروع ہو گیا ہے۔ روس اور یوکرین میں جاری جنگ کے باعث چینی اور چاول کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن بین الاقوامی سطح پر غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی کا رحجان دیکھا گیا ہے۔

دوسری طرف نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ میں کہا ہے کہ ترسیلات زر میں اضافے کی سکیم متعارف کروا رہے ہیں، ملکی معیشت بہتر ہو رہی ہے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور اچھی خبر یہ ہے کہ مہنگائی کم ہو رہی ہے۔ نگران حکومت نے اقتدار سنبھالا تو مہنگائی 38 فیصد کی تاریخی سطح پر تھی لیکن اب مہنگائی میں کمی ہونا شروع ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبوں کے اخراجات میں کمی کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور آئندہ حکومت کے لیے بہتر معاشی اقدامات کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے پرعزم ہیں، سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر بڑھے ہیں۔ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے سمگلنگ کیخلاف کارروائی کے علاوہ غیرملکی سرمایہ کاروں کو منافع واپس لے جانے کی منظوری دی ہے۔
 

bahmad

Minister (2k+ posts)
ISSPR ki report k mutabiq mehnagaai sirf PTI ky time pr thi, ajj kul hur taraf doodh ki nehr behh rahi ha, gold street ma para ha koi uthanye wala nahi, honey taps ma aa raha ha .............. inn subb ko bund karnye shareef family phir aa rahi ha

ISSPR rope laga kr dollar ko nichye karnye ki try kr raha ha