
اے آر وائی نیوز نے ارشدشریف شہید کے پروگرام پاور پلے کی سلوٹ دس بجے کے لئے مہربخاری کاانتخاب کرلیا۔پپو مہربخاری نے ہم نیوز سے استعفا دے دیا ہے اور وہ اس وقت نوٹس پیریڈ پر ہیں۔
امکان ہے عید کے بعد وہ اے آر وائی نیوز جوائن کرلیں گی،اور ارشد شریف شہید جس ٹائم میں اپنا شو پاور پلے کرتے تھے اسی ٹائم میں مہر بخاری نئے سیٹ اور نئے نام کے ساتھ نیا پروگرام کریں گی۔
https://twitter.com/x/status/1646546897568497665
کچھ روز قبل ارشد شریف شہید کا اے آروائی کا سیٹ ختم کیا گیا تھا اسکی جگہ نیا سیٹ مہربخاری کے شو کیلئے لگایا گیا ہے
اس حوالے سے سلمان اقبال نے بھی کچھ روز قبل اپنے ٹوئٹر پیغام میں تصدیق کی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1645456469993611265 https://twitter.com/x/status/1645497775881166854
واضح رہے کہ مہربخاری کے شوہر کاشف عباسی بھی اے آروائی سے وابستہ ہیں اور وہ 8 بجے کا شو آف دی ریکارڈ کرتے ہیں۔ اب کاشف عباسی 8 بجے اورمہربخاری 10 بجے کا شو کیا کریں گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mehraahsb.jpg