
کس کا ویزہ کینسل ہوا کس نے کیا؟ مونس الہیٰ نے کسی کا نام تو نہ لیا البتہ عمران ریاض ان کی بات کو خود پر لے گئے۔ مونس الہیٰ نے کہا کہ سنا ہے کسی کا ویزہ جرائم پیشہ عناصر سے مضبوط روابط کی وجہ سے منسوخ ہوا ہے۔ اسے ایئرپورٹ سے واپس جانا پڑا۔
https://twitter.com/x/status/1600355086902865920
مونس الہیٰ نے کسی کا نام تو نہیں لیا البتہ ٹوئٹ کیا تو عمران ریاض نے جواب دیا کہ نام لو نا مونس الہی صاحب میرا ویزا کینسل ہوا ہے اور ہاں جن کی وجہ سے ہوا ہے ان کا نام لینے کی بھی جرات پیدا کرو۔ مجھے خوشی ہے میں پاکستان میں ہوں۔
مونس الہیٰ نے واضح کیا کہ یہ ٹوئٹ عمران ریاض کیلئے نہیں تھا انہوں نے عمران ریاض کے ٹوئٹ کو ہوا میں اڑتے ہوئے تیر کے مترادف قرار دیا۔
https://twitter.com/x/status/1600363651222814721
اس پر عمران ریاض نے کہا کہ میں یہ بھی جانتا ہوں جناب کو کس نے بتایا ہے۔ اڑتا تیر تو آپ پسند فرمایا ہے۔ اب دیکھتے جایئے ڈپٹی وزیر اعلی صاحب۔
https://twitter.com/x/status/1600368625386258433
اس کے بعد مونس الہیٰ کا جواب تو نہیں نظر آیا البتہ عمران ریاض نے سلسلہ وار ٹوئٹس کیے جس میں کئی انکشافات کر دیئے۔ انہوں نے کہا کہ مونس الہی نے صلح کے لیے جس جس کی سفارش کروائی وہ یاد رکھیں آج اپنے اصل مالکوں کے کہنے پر پنگا اس نے خود لیا ہے۔ جنہوں نے ویزہ کینسل کروایا انہوں نے اسے اطلاع دی اور کھیل شروع کرنے کا کہا۔ چلو پھر کھیلتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1600360806071558144
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ چند دن پہلے بھی میرا ایک ویزہ رکوایا گیا ہے۔ آج پھر ایک لگا ہوا ویزہ کینسل ہوا ہے۔ اسی طرح ارشد بھائی کا دبئی کا ویزہ نا صرف کینسل کروایا گیا بلکہ انہیں دوبارہ ویزہ دینے سے بھی روکا گیا۔ وہی کھیل وہی کھلاڑی اور وہی مونس جیسے مہرے۔
https://twitter.com/x/status/1600361854110294016
عمران ریاض نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یاد رکھیے گا یہ دونوں دبا کر بوٹ پالش کریں گے۔ اگر بڑوں سے اجازت مل گئی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تو پھر چھوٹا والا یعنی مونس الہیٰ فرمائے گا کہ دیکھا ہم کتنے وفا دار ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1600369625732349953
اینکر پرسن نے دعویٰ کیا کہ چوہدری الٹے بھی لٹک جائیں تو اسمبلیاں تحلیل کیے بغیر سیاست نہیں بچا سکتے۔
https://twitter.com/x/status/1600370322544373760
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2twitterwrabetkhanmoonis.jpg