مونس الٰہی کا اپنے گھر پولیس چھاپے کی فوٹیج شئیر کرکے طنز

moonsiahaaih.jpg

پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنمااور سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ نے پولیس چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج شیئر کرتے ہوئے پولیس پر طنز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی چوہدری پرویز الہیٰ کے صاحبزادے مونس الہیٰ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر سی سی ٹی وی کیمرےکی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں پولیس اہلکار چھاپے کےبعد واپسی جاتے دکھائی دے رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1623607009969942528
مونس الہیٰ نے ویڈیو شیئرکرتے ہوئے کہا کہ کنجاہ ہاؤس میں بغیر وارنٹ کے چھاپہ مارا گیا، اس چھاپےکے دوران پولیس ایک آئی پیڈ اٹھا کر لے گئے تھے جس میں بہت سارے گانے تھے، اگر پولیس نے یہ سارے گانے سن لیے ہیں تو آئی پیڈ واپس کردیں۔

یادرہے کہ پولیس نے گجرات میں چوہدری وجاہت حسین اور ان کے بیٹےکی گرفتاری کیلئےکنجاہ ہاؤس پرایک بار پھر چھاپہ مارا تھا ، تاہم اس موقع پرچوہدری وجاہت یا ان کے بیٹے کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔
 

Back
Top