
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے ایک بار پھر پی ڈی ایم رہنماؤں کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، تنقیدی ٹوئٹ میں لکھا مولانا فضل الرحمان نے پاکستان کے آئین کو دفنانے میں گورکن کا کردار ادا کیا ہے جب کہ بلاول اور شہباز شریف کے بیانات سے لگتا ہے انہوں نے آئین کبھی نہیں پڑھا۔
فواد چوہدری نے لکھا بلاول بھٹو اور شہباز شریف اپنی خواہشات کو آئین قرار دے چکے ہیں، اس وقت سپریم کورٹ ہی آئین کا تحفظ کر رہی ہے، فواد چوہدری نے اسپیکر قومی اسمبلی پر بھی تنقید کردی،اسپیکرقومی اسمبلی ڈمی ایوان کے ڈمی اسپیکر ہیں،ان کے کسی مؤقف کی اور خط کی کیا حیثیت ہوگی؟
اے ٹی سی لاہور پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے بھی حکومت پر طنر کے نشتر برسائے،اسد عمر نے کہا عدالت جو فیصلہ کرے گی وہ آئین و قانون کے مطابق ہوگا ، حکومت آئین سے انحراف پر بضد ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا آئین کے انحراف کا مطلب ہر پاکستانی کے حق پر ڈاکا ہے ، کل پارلیمان میں اعلان بغاوت کیا گیا، فرخ حبیب نے کہا آج پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پرلگی ہیں ،امپورٹڈ حکومت سپریم کورٹ کی حکم عدولی کررہی ہے،عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہوا تو فیصلہ سڑکوں پر ہوگا۔