
سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے بازاری زبان کے استعمال کی تمام حدیں پار کر ڈالی، ان کے جھوٹ اور بہتان سن کر سوشل میڈیا صارفین توبہ توبہ کرنے لگے۔
امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے ایک جلسے سے خطاب میں دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان کہتے ہیں کہ اگر عمران خان ہماری ماں کے ساتھ زنا کرے پھر بھی اسے ووٹ دیں گے، ایک اور دعوے میں ان کا کہنا ہے کہ لڑکیاں کہتی ہیں کہ کوئی ایسا وقت ہو کہ یہ ہمارے بیڈروم میں آ جائے۔ یہ کیسا معاشرہ تیار کیا جا رہا ہے، اللہ کی پناہ۔
مولانا کے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے مولانا فضل الرحمان کے بیانات کی شدید مذمت کی، معروف صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر نے کہا کہ "اللہ میری توبہ"
https://twitter.com/x/status/1597185851955372033
صوبائی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا پی ڈی ایم کے سربراہ اور بلاول، مریم کے حلیف فضل الرحمان کے پاکستانی نوجوانوں کے بارے میں تاثرات، پھر کہتے ہیں کہ عوام انہیں ووٹ کیوں نہیں دیتی اور فہد حسین جیسے آکر بتا رہے ہوتے کہ بیانیہ کی وجہ سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ہار رہی ہے جبکہ اصلیت یہ ہے کہ تم سب کے کرتوت اب عوام کے سامنے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1597144697260343296
خرم اقبال نامی صارف نے کہا کہ لوگوں کی زبان پھسلتی ہے اور مولانا کی شرم و حیا، دین کی لاج رکھو۔
https://twitter.com/x/status/1597171781747372034
صحافی رضی طاہر نے کہا کہ ہم تو پہلے دن سے جانتے ہیں کہ آپ اتنے غلیظ ہیں، لیکن افسوس ان صحافیوں پر جو آپ کو قائدانقلاب بنا کر پیش کررہے تھے، آپ کے اوصاف میں زمین و آسمان کی قلابیں ملا رہے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1597158399065886720
تجزیہ کار رحیق عباسی نے کہا کہ اب یہ بہتان اور بکواس سن کر لعنت سے کم کوئی لفظ لغت میں دستیاب ہو تو ضرور بتائیے گا۔
https://twitter.com/x/status/1597162025561751553
اینکر، یوٹیوبر و صحافی طارق متین نے کہا کہ عام سڑک تو چھوڑیں کراچی میں کسی ڈمپنگ سائٹ پر بھی ایک ساتھ اتنا کوڑا نہیں جتنا ان چالیس سیکنڈز میں ہے اگر کسی کو کوئی لبرل ۔ عورتوں کے حقوق کا محافظ کوئی اخلاقیات کا نام نہاد پیکر اس پر تھوکتا نظر آئے تو مطلع کریں۔ اس کا شکریہ ادا کروں گا۔
https://twitter.com/x/status/1597163231117987840
اینکر پرسن عمران ریاض نے کہا یہ خود کو عالم دین کہلاتا ہے۔ نفرت، جھوٹ اور بہتان کا چلتا پھرتا نمونہ، سیاست کے لیے بے شرمی کی آخری حد سے بھی تجاوز۔
https://twitter.com/x/status/1597167763839066112
https://twitter.com/x/status/1597335202195419136
Last edited by a moderator: