
کچھ روز قبل ایک اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ کراچی میں ہلاک ہونیوالی ٹک ٹاکر عائشہ وہ لڑکی ہے جس نے بھارتی گانے "میرا دل یہ پکارے آجا" پر ڈانس کرکے پاکستان میں اور بین الاقوامی شہرت حاصل کی۔۔ اسی نے دعویٰ کیا کہ یہی عائشہ نامی لڑکی تھی جس کو ایک ہجوم نے 14 اگست 2021 میں مینار پاکستان پر تشدد کا نشانہ بنایا اور نازیبا حرکات کیں
لیکن یہ دونوں باتیں ہی غلط نکلیں کیونکہ کراچی میں موت کا شکار ہونیوالی عائشہ نامی ٹک ٹاکر نہ تو عائشہ اکرم ہے جسے مینارپاکستان پر نازیبا حرکات کا نشانہ بنایا گیا اور نہ ہی وہ لڑکی ہے جس نے بھارتی گانے پر پرفارم کیا۔
اس حوالے سے عائشہ عرف مانو نے اپنی موت سے متعلق زیرِ گردش خبروں کی تردید کر دی اور اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر اپنے مرنے کی افواہ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ پوسٹ اُن کے ایک دوست نے اُنہیں بھیجی ہے۔

ماڈل و ٹک ٹاکر عائشہ نے اپنی دوسری انسٹا گرام اسٹوری میں لکھا ہے کہ اس خبر میں کہا گیا ہے کہ میری موت واقع ہو گئی ہے، خدارا آپ کو اندازہ نہیں ہے اس خبر سے کسی کی زندگی پر کتنا گہرا اثر ہو سکتا ہے۔
ٹک ٹاکر عائشہ نے لکھا کہ میں کسی قسم کی کوئی سنسنی نہیں پھیلانا چاہتی، آپ سب کیوں میری زندگی مشکل کرنے کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں؟اس قسم کی جھوٹی خبر پھیلانے والے میرا صحیح نام تک نہیں جانتے۔

عائشہ نے مزید کہا کہ ایسی جھوٹی اور بے بنیاد خبروں کو بند ہونا چاہیے۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بنگلے میں ہونے والی ڈانس پارٹی کے دوران مبینہ طور پر نشے کی زیادتی کے باعث ایک خاتون ہلاک ہو گئی تھیں۔
بعد ازاں پارٹی میں موجود 1 خاتون اور مرد خاتون کی لاش جناح اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ayeshaahaha.jpg