
سربراہ پختون تحفظ موومنٹ منظور پشتین پر لاہور میں 2 روزہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں کی گئی تقریر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں 2 روزہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے سربراہپختون تحفظ موومنٹ منظور پشتین نے ریاستی اداروں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف جنگ کی آڑ میں پشتونوں کا قتل عام کر رہی ہے جبکہ ان کی تقریر کے دوران پختون تحفظ موومنٹ کے رکان پاک فوج کے خلاف نعرے بازی بھی کرتے رہے۔
جس کے خلاف تھانہ سول لائنز لاہور میں دہشت گردی اور غداری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں درخواست گزار نے کہا کہ منظور پشتین نے پاک فوج کے خلاف عوام کو اکسایا اور ایسی تقریر کی جس سے فساد انگیزی کا خطرہ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1584518941585833984
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مقدمے کی کاپی شیئر کرتے ہوئے ردعمل میں سربراہپختون تحفظ موومنٹ منظور پشتین نے اپنے پیغام میں لکھا کہ: عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں تقریر پر صرف میرے خلاف غداری اور دہشتگردی کا ایف اآئی آر درج کیا گیا! ظلم وجبر کے خلاف حق کی آوازوں کو ایف آئی آرز، جیل یا پروپیگنڈا سے نہیں دبایا جاسکتا! ہاں اس کا حل صرف اور صرف انصاف دینا ہے!
https://twitter.com/x/status/1584550318372573185
سینئر صحافی وسوشل میڈیا ایکٹوسٹ اسد علی طور نے منظور پشتین پر مقدمے کے دعمل میں اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: منظور پشتین پر بغاوت اور دہشت گردی کی ایف آئی آر کی شدید مذمت کرتے ہیں! ریاست یا ادارے اتنے کمزور نہیں کہ وہ اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے تنقید یا اختلاف کا سامنا نہ کر سکیں! یہ پاکستان ہے جسے اپنا جابرانہ انداز ترک کرنا ہو گا اور معاشرے کو سوچنے/اظہار کرنے کی اجازت دینا پڑے گی!
https://twitter.com/x/status/1584565663750033409
چیئرمین نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ وممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ نے مقدمے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ: عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں تقریر کرنے پر منظور پشتین کے خلاف درج ایف آئی آر شرمناک ہے! منظور نے اپنی تقریر میں جو کچھ کہا تھا اس سے کہیں زیادہ دوسرے بہت سے لوگوں نے حالیہ مظاہروں میں کہا ہے! اس کے باوجود اس پر بغاوت اور کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ مضحکہ خیز ایف آئی آر واپس لی جائے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/16manzoorpashteenfffdd.jpg