
پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں حامد خان کی درخواست ضمانت منظور ہونے سے متعلق تحریری فیصلہ سامنے آگیا ہے، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ انصاف ٹرسٹ کی فنڈنگ کو سیاسی مہم کیلئے استعمال کرنے کا الزام ثابت نہیں ہوسکا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے بنکنگ جرائم کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں حامد خان کی درخواست ضمانت منظور کرنے کا 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے الزام عائد کیا کہ انصاف ٹرسٹ ایک بوگس ٹرسٹ ہے، تاہم ایف اے اپنے الزامات کو ثابت کرنے کیلئے شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے کوئی ایسا ثبوت نہیں دیا جس سے ثابت ہوسکے کہ انصاف ٹرسٹ بوگس ہے اور ملزمان نے اس ٹرسٹ سے ہونے والی فنڈنگ کو سیاسی طور پر استعمال کیا گیا، یا انصاف ٹرسٹ سے آنے والی فنڈنگ کا غلط استعمال ہوا۔
https://twitter.com/x/status/1586953276515385345
عدالت نے کہا کہ انصاف ٹرسٹ کو بیرون ملک سے ملنے والی ترسیلات پولیٹیکل پارٹیز آرڈر2002کے زمرے میں نہیں آتیں، حامد خان نے انصاف ٹرسٹ قائم کرنےمیں کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا،لہذا انہیں10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے بدلے رہاکیا جاتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hamid-zmn11.jpg