
وزیراعظم شہباز شریف نے عہدہ سنبھالنے کے بعد بہت جلد کام شروع کر کے احکامات جاری کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور اب ان کی جہاز میں اپنے لوگوں کے ساتھ کام کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں شہباز شریف اور نواز شریف کی تصاویر کا ایک کولاج شیئر کیا گیا ہے جس میں انہیں اپنے عملے اور سیکریٹریز کے ہمراہ کام کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
مریم نواز نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ "ملک کی خدمت اس طرح کی جاتی ہے"
https://twitter.com/x/status/1514178315971891200
شیئر کی گئی تصویر میں نواز شریف اور شہباز شریف کو دوران پرواز بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ دستاویز کا معائنہ کرتے اور ہدایات دیتے دکھایا گیا ہے۔