ملک نہیں چل رہا،کیا جمہوریت ایسے چلتی ہے؟ پیپلزپارٹی بھی سوال اٹھانے لگی

20221115_171031.jpg

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ایک بات تو بالکل واضح ہے ملک نہیں چل رہا کیا جمہوریت ایسے چلتی ہے؟

پی پی رہنما لطیف کھوسہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک بات تو بالکل واضح ہے ملک نہیں چل رہا پارلیمنٹ میں اس وقت بیٹھی جماعتوں سے نظام نہیں چلایا جا رہا۔ وہاں تو کورم ہی پورا نہیں ہوتا۔


لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ دونوں جانب ایک ہی جماعت کے نمائندے بیٹھے ہوئے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر کو اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹنگ کے مسائل پر اعتراض ہے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر خود تو استعفیٰ دے کر جانے والے نہیں، نکالا نہیں جا سکتا۔ سیاسی معاملات میں اسٹیبلشمنٹ یا عدلیہ کا کوئی ذکر نہیں ہوتا۔ آئین کے آرٹیکل 5 میں واضح ہے کہ وفاداری صرف ریاست سے ہونی چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اعظم سواتی کے ساتھ کھڑا ہوں جو ان کے ساتھ ہوا بالکل نہیں ہونا چاہیے تھا۔ وہ تو سینیٹر ہیں ایسا معاملہ تو کسی عام شہری کے ساتھ بھی نہیں ہونا چاہیے۔