ملک میں مہنگائی تھم نہ سکی،شرح 18فیصد سے اوپر،حکومت کا کمی کا دعوی

9mehngai12d.jpg

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی 18 فیصد سے زائد رہی جبکہ 19 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ملک میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل کمی آرہی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں جس کے مطابق گزشتہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں صفراعشاریہ صفر 7 فیصد کی کمی ہوئی ہے تاہم یہ شرح ابھی بھی ساڑھے 18 فیصد سے زائد ہے۔

https://twitter.com/x/status/1469299933358563332
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے 19 اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام اور صرف 9 اشیاء خوردونوش سستی ہوئیں۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اس ہفتے کے دوران دال ماش 7روپے7 پیسے،دال مسور6روپے 18 پیسے، دال چنا 4 روپے20 پیسے، دال مونگ 3روپے85 پیسے مہنگی ہوئیں۔
دیگر مہنگی ہونے والی اشیاء میں چاول، کوکنگ آئل، بیف، لہسن، پیاز، اور آگ جلانے والی لکڑی بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے چینی کی قیمت میں 95 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ زندہ مرغی24 روپے 71پیسے، آلو 2 روپے64پیسے، ٹماٹر 13 روپے15 پیسے، 20 کلو آٹے کا تھیلا5روپے41پیسے اور گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 71 روپے50 پیسے کمی آئی ہے۔

دوسری جانب ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے ہفتے میں بھی کمی دیکھی جارہی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1469267541998645249
مزمل اسلم نے 2 دسمبر سے 9 دسمبر کے گزشتہ ہفتے اور رواں ہفتے میں مختلف اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی سے متعلق ایک چارٹ بھی شیئر کیا جس کے مطابق گزشتہ ہفتے میں آلو، ٹماٹر، چینی، گڑ، آٹا ، چکن ، انڈے سمیت 9 اشیاء کی قیمتوں میں آنے والی کمی کی تفصیلات موجود تھیں۔
 

Landmark

Minister (2k+ posts)
Inshallah
soon above 36 %
the person who is in charge at the moment left to join in from Egypt at 36%

it was his performance