ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے، ترجمان تحریک انصاف

Arshad Chachak

Moderator
Siasat.pk Web Desk

https://twitter.com/x/status/1939677796495659350
عظمیٰ بخاری کے بیان کا پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جواب

ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے، شیطان کی کنیزیں اقتدار کے سہارے حقیقت کو جھوٹ اور خرافات کے پردوں میں چھپانے کی کوششیں کر رہی ہیں، ترجمان تحریک انصاف

ملکی خزانے کو لوٹنے سے بڑھ کر کوئی شیطانیت نہیں، جاتی امراء کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں، ترجمان تحریک انصاف

سیاسی شیاطین کا یہ گروہ آج تک اپنی رسیدیں دکھانے اور چوری کی جائیدادوں کے ذرائع اور وسائل پیش کرنے میں ناکام ہے، ترجمان تحریک انصاف

ان سیاسی شیطانوں کے امام نے کرپشن اور ضمیر فروشی کو سیاست کے رگ و ریشے میں اتارنے کا ہر بدنام زمانہ حربہ متعارف کروایا، ترجمان تحریک انصاف

اس شیطان کی دختر کے ہاتھ چوری کی حکومت لگی تو ایک سال میں ہی آڈٹ رپورٹیں چیخ چیخ کر کھربوں کی بے ضابطگیوں کی کہانیاں سنانے لگیں، ترجمان تحریک انصاف

اپنے کرتوت بدلنے کی بجائے سیاسی شیطانوں کا یہ ٹبر اپنے جرائم کنیزوں اور درباریوں کے شور میں چھپانے کی کوششیں کرتا ہے، ترجمان تحریک انصاف

تہمتوں، بیہودگیوں اور بدتمیزیوں کا دھندہ کرنے اور جماعتیں بدل بدل کر گند پھیلانے والی خاتون عوام کو تمیز کے درس دینے نکلی ہے، ترجمان تحریک انصاف

کچھ عرصہ پہلے تک یہ بدکلام کسی اور دربار کے باہر بیٹھ کر گزرنے والے ہر راہگیر پر آوازیں کسا کرتی تھی، ترجمان تحریک انصاف

اس کے نئے مالک اس کے حال پر رحم کریں اور ایسے ذلت آمیز بیگار سے نکال کر اسے قدرے آبرومندانہ کام پر لگائیں، ترجمان تحریک انصاف

منجانب: مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ
 

Aliimran1

Prime Minister (20k+ posts)

Once Upon A Time Film GIF
The Craft Witch GIF
GASHTI FARARI & CO​

 

Back
Top