ملک بھر کے رجسٹرڈ ووٹرز کے اعدادوشمار جاری کر دیئے گئے

beauriaahha.jpg

ملک بھر کے رجسٹرڈ ووٹرز کے اعدادوشمار جاری کر دیئے گئے،صوبوں کی سطح پر صوبہ پنجاب میں رجسٹر ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 15 لاکھ 65 ہزار 168 ہے: الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے ملک بھر کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تازہ ترین تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر کے رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 12 کروڑ 56 لاکھ 26 ہزار 930 ہو چکی ہے۔ مجموعی طور پر ملک کے مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 78 لاکھ 93 ہزار 815 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد اب 5 کروڑ 77 لاکھ 32 ہزار 575 ہو چکی ہے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے تیار کی گئی ووٹرز کی فہرستوں میں مجموعی طور پر مرد ووٹرز کی شرح 54 فیصد جبکہ خواتین کی 46 فیصد ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صوبوں کی سطح پر صوبہ پنجاب میں رجسٹر ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 15 لاکھ 65 ہزار 168 جبکہ صوبہ سندھ میں 2 کروڑ 63 لاکھ 96 ہزار 53 ہے۔ صوبہ بلوچستان میں ووٹرز کی کل تعداد 52 لاکھ 28 ہزار 726 بتائی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے ووٹرز کی کل تعداد 2 کروڑ 14 لاکھ 15 ہزار 490 ہےجبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے رجسٹر ڈ ووٹرز کی کل تعداد 10 لاکھ 20 ہزار 953 ہو چکی ہے ۔ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر کے مجموعی ووٹرز میں سے 2 کروڑ 31 لاکھ 21 ہزار 392 ووٹرز 18 سے 25 سال تک کی عمر کے ہیں۔

ملک بھر کے 26 سے 35 سال کی عمر کے مجموعی طور پر رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 26 لاکھ 18 ہزار 771 ہو چکی ہے جبکہ 36 سے 45 سال کی عمر کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 56 ہزار 963 ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق 56 سے 65 سال تک کی عمر کے رجسٹرڈ ووٹرز 1 کروڑ 18 لاکھ 99 ہزار 9 جبکہ 66 سال سے زیادہ عمر کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 21 لاکھ 9 ہزار 122 ہو چکی ہے۔
 

Back
Top