Decrease in exports due to energy crices
توانائی بحران سے ملکی برآمدات میں کمی
ایف پی سی سی آئی نے ملکی برآمدات میں کمی کا ذمہ دار توانائی بحران کو قرار دے دیا جس کے باعث ملکی برآمدات میں سترہ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔وفاقی چیمبر کے عہدیداروں نے جولائی کے مہینے میں ملکی برآمدات میں سترہ فیصد کمی کی وجہ توانائی بحران قرار دیا ہے جبکہ برآمد کنندگان کے رکے ہوئے ریفنڈ بھی ایکسپورٹ میں مسلسل کمی کا باعث ہیں۔
ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین خواجہ ضرار کلیم اور نائب صدر حمید اختر چڈھا کا کہنا ہے کہ بجلی اور گیس کے بحران کی وجہ سے پنجاب میں کئی صنعتیں بند ہو چکی ہیں اور کچھ بند ہو نے کے قریب ہیں۔انہوں نے کہا کہ ری فنڈز کی مد میں پچھلے دو سال میں ایکسپورٹرز کے دو سو ارب روپے حکومت کے پاس جمع ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے ایکسپورٹرز کا ورکنگ کیپٹل بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار وعدہ کے مطابق ایکسپورٹرز کو ری فنڈز کا اجرا کریں۔
http://urdu.abbtakk.tv/stories-fpcci-190815/