
ملکہ برطانیہ نے اپنے وارث (بادشاہ اور ملکہ) کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 95 سالہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے اپنے عہد کے 70 سال مکمل ہونے پر شہزادہ چارلس کے ملک کے آئندہ بادشاہ ہونے اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر سے متعلق ملکہ برطانیہ بننے کا اعلان کیا۔
تفصیلات کے مطابق موجودہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کو اقتدار سنبھالے 70 برس مکمل ہو گئے ہیں۔ یہ برطانیہ میں کسی بھی بادشاہ یا ملکہ کے اپنے عہدے پر باقی رہنے کے عہد کا سب سے طویل عرصہ ہے۔
اس تاریخی موقع کو ملکہ برطانیہ نے اہم اعلان کرکے ہمیشہ کے لیے مزید یادگار دن بنا دیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں اعلان کیا کہ میرے بعد ملک کے آئندہ بادشاہ اُن کے بیٹے شہزادہ چارلس ہوں گے اور برطانیہ کی نئی ملکہ، شہزادہ چارلس کی اہلیہ کمیلا پارکر ہوں گی۔
برطانوی ملکہ نے امید ظاہر کی ہے کہ اقتدار ملنے کی صورت میں برطانوی عوام نئے بادشاہ چارلس اور ملکہ برطانیہ کا ساتھ دیتے رہیں گے۔ ملکہ برطانیہ نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ جب چارلس ملک کے بادشاہ بنیں تو ان کی اہلیہ ڈچز آف کارنیوال یعنی کمیلا پارکر ’’کوئین کنسورٹ‘‘ بنیں۔ کیونکہ کوئین کنسورٹ کا خطاب بادشاہ کی شریک حیات کے لیے ہوتا ہے۔
بی بی سی کے مطابق ملکہ نے ملک کے آئندہ بادشاہ اور ملکہ کے ناموں کا اعلان کر کے غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ کر دیا ہے۔ جس کے بعد افواہوں کی کوئی صورت باقی نہیں بچتی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/queena-1121.jpg