
۔تحریک انصاف کے پرچم بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں جا پہنچے، کشمیر میں پی ٹی آئی کے جھنڈے دیکھ کر بھارتی سیکیورٹی فورسز میں ہڑبڑاہٹ
8 فروری 2025 کو یوم سیاہ کے موقع پر تحریک انصاف کی جانب سے غباروں کے ساتھ باندھ کر فضا میں چھوڑے گئے پارٹی پرچم مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈا کے گاندو سب ڈویژن کے گورکھرا گاؤں میں جا پہنچے، جس نے بھارتی سکیورٹی فورسز میں شدید پریشانی پیدا کر دی۔
اطلاعات کے مطابق، سابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا پرچم اور غبارے درخت پر لٹکتے ہوئے پائے گئے۔ اس پرچم اور غباروں کی موجودگی نے نہ صرف مقامی افراد بلکہ بھارتی سکیورٹی اداروں کو بھی غیر معمولی طور پر متوجہ کیا۔
یہ پرچم اور غبارے گورکھرا گاؤں کے ایک اخروٹ کے درخت سے لٹک رہے تھے، جس کے بعد بھارتی سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر ان پرچموں اور غباروں کو درخت سے اتار کر مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا۔ بھارتی پولیس کے مطابق، ان اشیاء کو فوری طور پر قبضے میں لیا گیا اور رپورٹ بھی درج کی گئی ہے۔
صحافی غلام عباس شاہ نے بھارتی فورسز کی جانب سے پرچموں کو درخت سے اتارنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہو لکھا کہ 'بھارتی سکیورٹی فورسز میں کشمیر میں پی ٹی آئی کا پرچم دیکھ کر ہلچل مچ گئی۔ سابق پاکستانی وزیرِ اعظم عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی کا پرچم اور کچھ غبارے گورکھرا گاؤں، گاندو سب ڈویژن، ڈوڈا ضلع میں ایک درخت سے لٹکتے ہوئے پائے گئے۔ بھارتی سکیورٹی فورسز نے انہیں درخت سے اُتار کر مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کر لی ہے اور حکام تحقیقات کر رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1888580860280029366
اشوک سوائن نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی کا پرچم کشمیر کے بھارتی حصے میں لہرا رہا ہے - یہ پرچم بھارتی سکیورٹی افسران کو اتنا ہی ڈرا رہا ہے جتنا کہ آج کل پاکستانی فوج کے جنرلز کو۔
https://twitter.com/x/status/1888588712700744189
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/N6KFsFJC/Untitled-2.png