مفت آٹےکیلئےعوام کیسے رل رہے ہیں؟پختونخوا کے 2 سابق وزراء نے مناظرشیئرکردیے

10kpkmuftaaaatatatruck.jpg

خیبر پختونخوا میں عوام کو مفت آٹے کی فراہمی کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونا شروع ہوگئی، صوبے کے 2 سابق وزراء نے بھی افسوسناک مناظر شیئر کردیئے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر خیبر پختونخوا کے سابق وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے اپنی ایک ٹویٹ میں مفت آٹے کے حصول کیلئے خوار ہوتی عوام اور ٹرک پر حملہ کرتے لوگوں کی ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مفت آٹے کے ٹرک کو سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے گھیر رکھا ہے، کچھ لوگ اس ٹرک کے اوپر چڑھنے کی کوشش کرتے ہوئے آٹے کے تھیلے کے حصول کی تگ ودو میں لگے ہوئے ہیں۔

تیمور جھگڑا نے یہ ویڈیو شیئرکرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قومی رہنما اس وجہ سے وزیراعظم کا شکریہ ادا کررہے ہیں؟ عوام کو زلیل و رسوا کرنے کیلئے؟ اس صوبے کے عوام کے اپنے پیسوں سے خریدے گئے آٹے کیلئے؟ مجھے لگتا تھا کہ سیاست مفاد پرستی کا نام ہے مگر ایسے نہیں،انسانوں کی بنیادی عزت اس سے بھی اہم ہے۔

https://twitter.com/x/status/1640296121460293633
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں عوامی نیشنل پارٹی کے ثمر بلور اور ایمل ولی خان کو ٹیگ کیا اور کہا کہ آپ بہت غلط ہیں۔

اپنی دوسری ٹویٹ میں تیمور جھگڑا نے آٹے کی ایسی تقسیم کے موقع پر سامنے آنے والے مناظر کے معاملے پر نگراں حکومت سے پانچ سوالات پوچھے اور کہا کہ کیا نگراں حکومت کے پاس غیر بجٹ شدہ20 ارب روپے کا مفت آٹا دینے کا اختیار ہے؟

تیمور جھگڑا نے پوچھا کہ وزیراعظم اس منصوبے کا حصہ بن کر کیا تاثر دے رہے ہیں کہ یہ ایک سیاسی منصوبہ ہے، الیکشن کمیشن کو اس معاملے کا نوٹس نہیں لینا چاہیے؟

ہمارےصوبوں کے پیسوں سے ہی آٹا فراہم کیا جارہا ہے اس پر وزیراعظم کے شکریہ کا کیا جواز ہے؟ اس وزیراعظم نے صوبے کے 230 ارب روپے روکے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ثمر بلور نے تو اعتراف بھی کرلیا یہ منصوبہ ان کا ہے، اس کا مطلب ہے نگراں حکومت اے این پی رہنما سے احکامات لے رہی ہے؟ کیا الیکشن کمیشن، نگراں وزیراعلی اس معاملے کا نوٹس لیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے آخر میں پوچھا کہ ہم اس منصوبے کی مخالفت نہیں کرتے مگر کیا یہ طریقہ ٹھیک ہے؟ کیا لوگوں کی تذلیل صحیح عمل ہے؟ کیا غریبوں کو اس طرح ذلیل کرنا ٹھیک ہے؟

خیبر پختونخوا کے ایک اور سابق وزیر شہرام تراکئی نے بھی آٹا تقسیم کے شرمناک مناظر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، نگراں حکومت انتظامی طور پر ناکام نظر آرہی ہے، ضروری ہے فوری طور پر انتخابات کرواکے اقتدار عوامی نمائندوں کو منتقل کیا جائے۔

https://twitter.com/x/status/1640286690940952576
انہوں نے مزید کہا کہ عوامی حکومت عوام کیلئے بہتر انتظامات کرسکتی ہے جس میں ضرورت مندوں کی عزت نفس پامال نہیں ہوگی۔
 

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
ٹرک پر چڑھنے کہ بجاۓ اے این پی اور فضلو اور نون لیگیوں کی عورتوں پر چڑھو تو مسلہ حل ہو سکتا ہے
 

Champion 01

Chief Minister (5k+ posts)
اللہ کا واسطہ اس مفت آٹا سکیم کو فوری ختم کر دیں اور اس بےبس قوم کی زندگیاں بچائیں۔ شہباز ڈرامے تجھ پر اور تیرے ٹبر پر اللہ کا عذاب آنے والا ہے، تو اور تیرا ٹبر انشااللہ بہت جلد برباد ہونے والا ہے۔ تم لوگوں نے ہمارے ملک کو دنیا میں ایک بھکاری قوم کی طرح پیش کیا ہے، آٹے کے حصول کے لۓ کس طرح یہ بے بس قوم اپنی جانیں گنوا رہی ہے۔
ا اللہ رحم فرما اس قوم پر۔ آمین۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
اللہ کا واسطہ اس مفت آٹا سکیم کو فوری ختم کر دیں اور اس بےبس قوم کی زندگیاں بچائیں۔ شہباز ڈرامے تجھ پر اور تیرے ٹبر پر اللہ کا عذاب آنے والا ہے، تو اور تیرا ٹبر انشااللہ بہت جلد برباد ہونے والا ہے۔ تم لوگوں نے ہمارے ملک کو دنیا میں ایک بھکاری قوم کی طرح پیش کیا ہے، آٹے کے حصول کے لۓ کس طرح یہ بے بس قوم اپنی جانیں گنوا رہی ہے۔
ا اللہ رحم فرما اس قوم پر۔ آمین۔

نیم پاگل خبطی، تصویر بازی کے شوق میں ابھی تک چھ یا اس سے زیادہ جانیں لے چکا ہے . اللہ ان شریفوں، زرداریوں اور فزلانڈوؤں کو تباہ و برباد کرے . آمین
 

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
is ka zimedar bajwa n company or baad me SC ke cj or os ke chakla judges bi hein Jinho ne speaker ki ruling ko khatam kiya or is chor pdm ko power me aney diya