معیشت کی تباہی کے بعد اسحاق ڈار ملکی سلامتی سے کھیل رہے ہیں:فواد چودھری

ishaq-dar-and-fawad-ch-ec.jpg

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے، پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ ہے۔ معاشی ٹیم سے آئی ایم ایف کا معاہدہ نہیں ہوسکے گا۔

https://twitter.com/x/status/1636574920951099393
فوادچودھری نے دعویٰ کیا کہ ملکی معیشت کی تباہی کے بعد اسحاق ڈار اب ملکی سلامتی سے کھیل رہے ہیں۔ اسحاق ڈار کے گزشتہ روز کے بیان نئے بحران کی جانب اشارہ کیا ہے، مفتاح اسماعیل نے معیشت کی تباہی کا جو مشن شروع کیا اسحاق ڈار اس کی تکمیل کر رہے ہیں۔

اسحاق ڈار کی وجہ سے آئی ایم ایف اور باقی اداروں کے ساتھ تعلقات متاثر ہوئے ہیں، انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف نے کہا ہے پاکستان لانگ رینج میزائل پروگرام روک دے۔ ہر جانب سے عمران خان،عمران خان کی آوازیں آ رہی ہیں، عمران خان تو کہتے ہیں وہ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی ہے، لوگوں نے بچوں کو موٹرسائیکل پرسکول چھوڑنا بند کردیا ہے، ملک میں انتشار سر اٹھا چکا ہے، انہوں نے شہباز شریف کو بھی ملک کے معاشی بحران کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

https://twitter.com/x/status/1636568582761902080
فواد چودھری نے یہ بھی کہا کہ ہمارے ڈیفنس ڈویلپمنٹ پروگرام اور عالمی اداروں کے ساتھ ہمارے تعلقات تاریخ کی پست ترین سطح پر ہیں۔
 
Last edited by a moderator:

NCP123

Minister (2k+ posts)

Army already sold Nuclear program and now they are trying to forcefully implement this throught their pets......like AZ, SS, FR.....and MQM