
پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کہتے ہیں کہ معیشت بدستور بدحال اور دیوالیہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے،
انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ کہا گیا ڈالر دو سو پر آ جائے گا، مہنگائی کم اور آئی ایم ایف کو سیدھا کر دیں گے،اُلٹا آئی ایم ایف نے مزید ٹیکس لگانے تک اگلی قسط دینے سے ہی انکار کر دیا، دوست ممالک بھی پریشان، تو پھر مفتاح کو بلی چڑھا کر صرف وزیر بننا مقصود تھا؟
https://twitter.com/x/status/1599282621686554631
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مزید لکھا کہ اس ضمن میں صرف آج کے اخبارات ہی پر نظر ڈال لیں۔ جنگ اخبار کا صفحۂ اوّل اور انگریزی اخبار ایکسپریس پر، ڈان اخبار نے بھی بیرونی قرضوں کی ادائیگی پر مشکلات کا ذکر کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1599282621686554631
مصطفیٰ نواز کھوکھر گزشتہ ماہ مستعفی ہوئے تھے، انہوں نے کہا تھا کہ پارٹی قیادت نے سینیٹ رکنیت سے میرا استعفیٰ مانگا، میں بخوشی ایوان بالا سے استعفیٰ دینے پر راضی ہوگیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mustafahah.jpg