معروف اداکار اسد ملک نے اپنی متنازع ٹویٹ پر معذرت کر لی

16asadalkaafi.jpg

وعدہ کرتا ہوں پوری کوشش کروں گا آئندہ ایسی کوئی بات نہ ہو اور امید کرتا ہوں کہ اس نادانی کیلئے مجھے معاف کیا جائے گا: اسد ملک

پاکستان کے معروف اداکار اسد ملک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم شہباز شریف ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر شاہ اور وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کی اجلاس میں موجودگی کی تصویر شیئر کی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر اسد ملک کی گرفتاری کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھی جس پر انہوں نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کر دیا ہے۔


https://twitter.com/x/status/1630568198767796225
اپنے ویڈیو پیغام میں اسد ملک کا کہنا تھا کہ : میری کی گئی ایک ٹویٹ کے حوالے سے بہت سے باتیں کی جا رہی ہیں جو مجھے لگتا ہے کہ ٹھیک بھی ہے۔ کبھی کبھی ایسا ہو جاتا ہے کہ ہمیں اندازہ نہیں ہوتا کہ ہم جو کچھ ازراہ تفنن کر رہے ہیں، اس کا کیا اثرات ہو سکتے ہیں لیکن جیسے ہی مجھے احساس ہوا میں نے یہ ٹویٹر ڈیلیٹ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتا تھا کہ تصویر میں موجود خاتون کون ہیں، یہ جانے بغیر کے وہ کون ہے اور کس کے بارے بات کی جا رہی ہےایسے ہی ایک غیرذمہ دارنہ بات کہہ دی اور ٹویٹ بھی کر دی جس کے بعد بہت سے لوگوں نے میرے ٹویٹ پر اعتراض کیا جس پر میں نے ذاتی طور پر معذرت کی اور کہا کہ آئندہ سے اس بات کا خیال رکھوں گا۔

اسد ملک کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ بات ایک پبلک فورم پر ہوئی ہے اس لیے میری اخلاقی ذمہ داری ہے کہ میں پبلک فورم پر ہی معذرت کروں اور میں یہ یقین دلاتا ہوں کہ میرا مطلب ہر گز ہرگز کسی کی بے عزتی کرنا نہیں تھا۔ جن جن افراد کو برا لگتا ان سے معذرت کرتا ہوں اور وعدہ کرتا ہوں پوری کوشش کروں گا آئندہ ایسی کوئی بات نہ ہو اور امید کرتا ہوں کہ اس نادانی کیلئے مجھے معاف کیا جائے گا۔
 

Halta

Politcal Worker (100+ posts)
تھوک کر چاٹ لینا بڑے لوگوں کی نشانی ہے
ایسے لوگ دراصل بڑے عاجز اور ڈاون ٹو ارتھ ہوتے ہیں
اللہ قسمے
 

Back
Top